اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: افطار اور اناج کے پیکٹز تقسیم

دربھنگہ ضلع کے شہبازپور بھلنی گاؤں میں محمد مہتاب کی رہائش گاہ پر تقریباً 500 افطار پیکٹز اور خشک اناج کے پیکٹز مسکینوں میں تقسیم کیے گئے۔

دربھنگہ: افطار اور اناج کے پیکٹز تقسیم
دربھنگہ: افطار اور اناج کے پیکٹز تقسیم

By

Published : Apr 17, 2021, 7:07 AM IST

ریاست بہار دربھنگہ ضلع کے شہبازپور بھلنی گاؤں میں محمد مہتاب کی رہائش گاہ پر تقریباً 500 افطار پیکٹ اور خشک اناج کے پیکٹز مسکینوں میں تقسیم کیے گئے۔

دربھنگہ: افطار اور اناج کے پیکٹز تقسیم

افطار پیکٹ اور خشک اناج جامعہ فیض القرآن گجرات کے بانی مولانا حبیب احمد نے لاچار مسکینوں کے لئے بھیجا تھا۔ جسےمحمد مہتاب کی قیادت میں مقامی مکھیا نشیر احمد ریاض احمد، مولانا منظر، رضوان احمد اور متھلا، کے لال امام الحق امام کی موجودگی میں آس پاس کے گاؤں کے غریب مسکینوں کے درمیان تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر امام الحق امام نے کہا کہ یہ ثواب کا کام ہے جسے جامعہ فیض القرآن کے بانی نے اپنے تنظیم یرو پلاسٹ (بلیک برن) لیمیٹیڈ کی طرف سے کیا ہے۔

یہ تنظیم اجتماعی شادیاں بھی اپنے خرچ پر کراتی ہے۔' میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ دربھنگہ میں اور دوسرے علاقوں میں اسی طرح سے لوگوں کے درمیان افطار پیکٹ تقسیم کریں اور دربھنگہ میں بھی اجتماعی شادیاں کرائی جائیں۔ جس سے کہ غریب مجبور والدین کو راحت ملے۔میں اس تنظیم کو ایسے نیک کام کرنے کے لیے، بہت بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details