گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں اوسطاً ماہانہ سو یونٹ خون استعمال ہوتا ہے جس میں 75 یونٹ خون کی ضرورت عطیہ پر منحصر ہے۔ اس کی فراہمی سماجی تنظیموں کی جانب سے کی جاتی ہے خاص طور پر ہیومن ہڈ نامی تنظیم کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں خون کی فراہمی کو یقینی بنایاجاتاہے،Human Hood Organization Organize Blood Donation Camp In Gaya
آج تنظیم کی جانب سے شہر کے پنچایتی اکھاڑا محلے میں خون عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔اس میں سو کے قریب نوجوانوں نے خون عطیہ کیا ہے۔ کیمپ کا باضابطہ افتتاح رکن اسمبلی ستیش کمار داس اور مگدھ میڈیکل کے ڈاکٹروں نے کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ستیش کمار داس نے بھی خون عطیہ کیا۔
انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ ایک ایسی چیز ہے جو کسی کی جان بچا سکتی ہے۔ خون کی کمی کی وجہ سے ہر سال لاکھوں لوگ مر جاتے ہیں۔ہسپتالوں میں کمی نہیں ہو اسکا سماجی تنظیموں کو بھی خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔
ہیومن ہڈ تنظیم کے چیئرمین فیضان علی نے کہا کہ انکی تنظیم جو خون عطیہ کرتی اور کراتی ہے۔ اس نے گزشتہ تین برسوں میں قریب بارہ سو یونٹ خون عطیہ کرا چکی ہے، کورونا وبا کی وجہ سے خون عطیہ کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی تھی تاہم اب ایک بار خون عطیہ کرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں؛Sagar School Bus Accident ساگر میں اسکول بس الٹنے سے ایک طالب علم کی موت
ان کا کہنا ہے کہ اس کے لئے بیداری کی مہم چلائی گئ تھی ۔ جو خون عطیہ کرتے ہیں انہیں انوگرہ نارائن ہسپتال کی طرف سے ایک کارڈ اور حوصلہ افزائی کا سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے جسکی مدت چھ ماہ کی ہوتی ہے۔ عطیہ کرنے والوں کو خون کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ اس مدت کے دوران مفت میں خون لے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ضلع گیا میں ایک سرکاری اور دو غیر سرکاری بلڈ بینک ہے۔ شہر کے جے پی این ہسپتال میں بھی بلڈ بینک بنایا گیا ہے تاہم وہ ابھی شروع نہیں ہوا ہے جبکہ اس کے علاوہ پٹنہ کے بھی سرکاری ہسپتالوں کو خون کی فراہمی کی جاتی ہے Human Hood Organization Organize Blood Donation Camp In Gaya