اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: کیمور میں 19 جنوری کو انسانی زنجیر کا انعقاد ہوگا - سماج کو نشہ آور چیزوں

ریاست بہار کے کیمور ضلع میں رواں ماہ 19 تاریخ کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے 'مکھمنتری سات نشچے یوجنا' کے تحت انسانی زنجیر کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

کیمور میں 19 جنوری کو ہیمن چین کا انعقاد ہوگا
کیمور میں 19 جنوری کو ہیمن چین کا انعقاد ہوگا

By

Published : Jan 4, 2020, 1:06 PM IST

اطلاعات کے مطابق گھر گھر پانی مہیا کرانے اور سماج کو نشہ آور چیزوں سے آزاد کرانے کے پیش نظر 300 کلومیٹر کے داٸرے میں انسانی زنجیر کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس انسانی زنجیر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جوڑنے کے لیے لگاتار میٹنگ اور بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔ بیداری مہم بلاک لیول سے لیکر پنچایت اور گاٶں سطح پر ہو رہی ہے۔
زنجیر میں حصہ لینے والے سبھی لوگ ایک دوسرے کا ہاتھ باندھ کر پورٕ ے بہار سے بن جہیز کی شادی اپنے بچوں کی شادی کم عمر میں نہیں کرانے کا عزم کریں گے اس کے علاوہ شراب کی روک تھام کو مزید کامیاب بنانے کے عزم کے ساتھ ساتھ پانی اور درخت کو بچانے کا عزم کریں گے۔

کیمور میں 19 جنوری کو ہیمن چین کا انعقاد ہوگا

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نول کشور چودھری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں۔
ضلع انتظامیہ نے عوام سے کہا کہ اس پروگرام میں سبھی افراد اپنے اہلخانہ کے ساتھ شریک ہوں اور سماج کو بُرائی سے نجات دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ ریاستی وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنی حکومت کے قیام کے بعد 'سات نشچیے یوجنا' شروع کی تھی۔ اس پروجیکٹ کے تحت ریاست کے تمام پنچایتوں میں گلی و نالی کو پکا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
اسی پروجیکٹ کے تحت ریاستی حکومت کی جانب سے گھر گھر نل کا پانی مہیا کرانے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details