اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: ہندوستانی عوامی موچے کے دو امیدوارجیتے - بہار کی خبریں

امام گنج اسمبلی سیٹ پر ہندستانی عوامی مورچہ کے امیدوار جیتن رام مانجھی نے آر جے ڈی کے امیدوار اور سابق اسمبلی اسپیکر ادے نارائن چودھری کو 16177ووٹوں کے فرق سے شکست دی ۔

بہار: ہندوستانی عوامی موچے کے دو امیدوار جیتے
بہار: ہندوستانی عوامی موچے کے دو امیدوار جیتے

By

Published : Nov 11, 2020, 1:48 AM IST

بہار میں گیا ضلع کی دس اسمبلی سیٹوں میں سے چار پر جہاں راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) نے جیت کا پرچم لہرایا ہے وہیں ہندستانی عوامی مورچہ کے امیدوار اور سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی سمیت دو امیدوار جیتے ہیں۔

ضلع کی امام گنج اسمبلی سیٹ پر ہندستانی عوامی مورچہ کے امیدوار جیتن رام مانجھی نے آر جے ڈی کے امیدوار اور سابق اسمبلی اسپیکر ادے نارائن چودھری کو 16177ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے۔

مانجھی کو جہاں 78509ووٹ ملے ہیں۔ وہیں چودھری 62332ووٹ ہی حاصل کرسکے ہیں۔ لوک جن شکتی پارٹی کی کماری شوبھا سنہا 14150ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس سیٹ پر مانجھی کا قبضہ برقرار رہا ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ہندستانی عوامی مورچہ نے 29408ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی تھی۔

باراچٹی سے ہندستانی عوامی مورچہ کے ٹکٹ اتری مانجھی کی سمدھن جیوتی دیوی نے آر جے ڈی کی سمتا دیوی کو 6737ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے۔ ہندستانی عوامی مورچہ کی امیدوار کو جہاں 72249ووٹ ملے وہیں آر جے ڈی کی امیدوار 65512ووٹ ہی حاصل کرسکیں۔ ایل جے پی کی رینوکا دیوی 11144ووٹوں کے سات تیسرے نمبر پر رہیں۔ 2015کے اسمبلی انتخابات میں اس سیٹ پر آر جے ڈی کی سمتا دیوی 19126ووٹو ں کے فرق سے جیتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:'اویسی نے ہمارا کھیل بگاڑا'

ABOUT THE AUTHOR

...view details