اردو

urdu

ETV Bharat / state

اساتذہ کو انتخابی کاموں سے دور رکھنے کی عرضی خارج

ریاست بہار میں ہائی کورٹ نے پارلیمانی انتخابات میں یونیورسٹیوں کے اساتذہ کو انتخابی کاموں سے الگ رکھے جانے سے متعلق مفاد عامہ کی عرضی کو مسترد کر دیا ہے۔

اساتذہ کو انتخابی کاموں

By

Published : Apr 17, 2019, 6:05 AM IST

پٹنہ ہائی کورٹ نے ایک مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے پارلیمانی انتخاب میں یونیورسٹیوں کے اساتذہ کو انتخابی کاموں سے الگ رکھے جانے کے متعلق دائر کی گئی مفاد عامہ کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔

اساتذہ کو انتخابی کاموں سے دور رکھنے کی عرضی خارج
سنجے کمار داس کی مفاد عامہ کی عرضی پر جسٹس جیوتی شرن کی بینچ نے سماعت کی۔ واضح رہے کہ یہ عرضی دربھنگہ کے ایل این ایم یو کے طلبہ نے دائر کی تھی۔ اس میں یہ کہا گیا تھا کہ اساتذہ کو انتخابی کاموں میں لگائی جانے سے تدریسی کام متاثر ہوتا ہے۔

ریاستی حکومت اور الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ جس دن ووٹنگ ہوتی ہیں اس روز کالجوں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا جاتا ہے ایسے میں اساتذہ کے انتخابی کاموں میں حصہ لینے سے درس و تدریس اور امتحانات متاثر نہیں ہوتے ہے۔

عدالت نے تمام معاملوں پر غور کرنے کے بعد اس مفاد عامہ کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details