اردو

urdu

ETV Bharat / state

لو لگنے سے متعدد افراد ہلاک

ملک بھر میں ان دنوں گرمی کی شدت میں کمی کے بجائے اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے، دار الحکومت دہلی اور دیگر ریاستوں میں ابھی بھی گرمی کی شدت عروج پر ہے۔

By

Published : Jun 15, 2019, 10:49 PM IST

لو لگنے سے اورنگ آباد میں متعدد افراد ہلاک

بہار میں ضلع اورنگ آباد کے مختلف بلاکوں میں لو لگنے سے آج 30 لوگوں کی موت ہوگئی۔

سول سرجن ڈاکٹر سریندر سنگھ نے یہاں بتایا کہ شدید گرمی کے دوران آج بھی ضلع میں لو کا قہر رہی رہا جس کے سبب مختلف بلاکوں میں تقریباً 30 لوگوں کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ اورنگ آباد صدر اسپتال میں لو لگنے سے اب تک 30 لوگوں کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مسٹر سنگھ نے بتایا کہ ان میں کئی لوگ ایسے بھی تھے جن کی موت اسپتال پہنچے سے پہلے ہی ہوگئی جبکہ کئی کی موت صدر اسپتال میں علاج کے دوران ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ لو کا شکار بننے والے کئی افراد اب بھی صدر اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ جن میں سے دس لوگوں کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لو سے متاثرہ لوگ آج دوپہر تین بجے سے اسپتال پہنچنا شروع ہوئے، جن میں زیادہ تر بے ہوشی کی حالت میں یہاں لائے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details