بہار میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کو دیکھ کر این ڈی اے خیمہ جشن میں ڈوب گیا ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق این ڈی اے کو حکومت سازی کے لیے درکار نشستوں پر کامیابی حاصل ہوچکی ہے جبکہ عظیم اتحاد کو 114 سیٹوں پر سبقت ملتی نظر آ رہی ہے۔
این ڈی اے کے لیڈروں نے حکومت سازی کا دعویٰ بھی شروع کر دیا ہے۔ جے ڈی یو کے مسلم لیڈر و بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین محمد ارشاداللہ بھی اپنے حامیوں کے ساتھ پارٹی دفتر پہنچے انہوں نے دعویٰ کیا کہ چوتھی بار نتیش کمار وزیر اعلیٰ بننے جا رہے ہیں۔