اردو

urdu

ETV Bharat / state

کاؤنٹنگ کے پیش نظر روٹ میں تبدیلی - پارلیمانی انتخابات

پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب 23 مئی کو اس کی گنتی کی جائے گی، کاؤنٹنگ کو ہر قسم کی بدعنوانی سے پاک رکھنے کے لیے ریاست بہار کے شہر گیا کے ڈی ایم نے متعدد ہدایات جاری کی ہیں۔

کاؤنٹنگ کے پیش نظر روٹ میں تبدیلی

By

Published : May 23, 2019, 12:03 AM IST

جمعرات کے روز پورے ملک میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے لیے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ گیا میں ووٹوں کی گنتی کی کا عمل پرامن طور پر مکمل ہو اس کے لیے معقول انتظامات کیے گئے ہیں۔


گیا میں کاؤنٹنگ گیا کالج میں کی جائے گی اس لیے گیا کالج کی جانب سے کسی بھی قسم کی چھوٹی بڑی گاڑی کے گزرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔


اس راستے کا استعمال کرنے والے مسافروں کے لیے گیا کالج کے دونوں جانب سے پہلے ملنے والے دوسرے راستوں کو استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

کاؤنٹنگ کے لیے منتخب کیے گئے عہدے داروں کو بھی اپنی گاڑی گیا کالج کے کھیل کے میدان میں لگانی ہوگی اور وہاں سے پیدل ہال تک جانا ہوگا۔

اس کے علاوہ پانچ یا اس سے زیادہ لوگوں کے ایک جگہ پر جمع ہونے ساتھ ہی کسی قسم کا ہتھیار لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

کاؤنٹنگ کے اعلان سے پہلے یا بعد بھی کسی قسم کا جلوس نکالنے، دھرنا یا مظاہرے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details