اردو

urdu

ETV Bharat / state

قبرستان بے حرمتی کا شکار ہے - قبرستان

افسوسناک پہلو یہ ہے کہ بعض لوگ قبرستان کا استعمال رفع حاجت کے لیے بھی کرتے ہیں، نیز بعض افراد یہاں تاش بھی کھیلتے ہیں۔

فائل فوٹو

By

Published : May 8, 2019, 9:38 PM IST


ریاست بہار کے گیا ضلع سے بیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایلرا گاؤں کا قبرستان چاردیواری نہیں ہونے کے سبب خستہ حالی کا شکار ہے۔

متعلقہ ویڈیو
غربت کی وجہ سے گاؤں کے عوام بذات خود چاردیواری کروانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔لوگوں کی آمد و رفت اور جانوروں کی آوارگی سے قبروں کو نقصان پہنچتا ہے، صورتحال یہ ہو چکی ہے کہ قبرستان میں کہاں قبر ہے اور کہاں نہیں یہ معلوم کرنا مشکل ہے۔

افسوسناک پہلو یہ ہے کہ بعض لوگ قبرستان کا استعمال رفع حاجت کے لیے بھی کرتے ہیں، نیز بعض افراد یہاں تاش بھی کھیلتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی سطح پر قبرستان کے حد بندی کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details