بھارتی الیکشن کمیشن نے ریاست کے چار تعلیمی انتخابی حلقہ کی سیٹوں اور چار ڈگری انتخابی حلقوں کے سیٹوں کے انتخاب کو لے کر پروگرام کا اعلان کیا۔
بہار کے ڈگری اور ٹیچر انتخابی حلقہ سے بہار قانون ساز کے انتخاب کو لے کر 22 اکتوبر کو انتخاب ہوگا۔
اس سلسلے میں ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں انتخابات ہونے ہیں۔ دربھنگہ ڈویزن کے کمشنر مینک بربڑے اور آئی جی اجیتابھ کمار نےگذشتہ بروز کمشنر کے دفتر میں بہار قانون ساز اسمبلی(ایم ایل سی) انتخابات کے سلسلے میں پریس کانفرنس کی۔
اس پریس کانفرنس میں ایم ایل سی کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا۔
اس انتخابات میں گریجویٹ افراد اور اساتذہ حصہ لے کر اپنے نمائندوں کو منتخب کرتے ہیں۔
اس انتخابات کے لئے تاریخ کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اس دفعہ دربھنگہ گریجویٹ کو 5 نمبر میں رکھا گیا ہے۔
اس موقع پر کمشنر مینک بربڑے نے کہا کہ دربھنگہ گریجویٹ اور اساتذہ انتخابی حلقہ کے لیے انتخاب آئندہ ماہ 22 اکتوبر 2020 کو ہوگا۔