ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں انصاف منچ کے ریاستی نائب صدر نیاز احمد نے کنسی پنچایت میں واقع سرکاری طبی مراکز کا معائنہ کیا۔ جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ سرکاری طبی مراکز پہ آٹھ بیڈ کا ہسپتال کورونا وبا کے دوران بھی بند ہے اور اس ہسپتال میں ڈاکٹرز، نرس اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے بدلے احاطہ میں مویشی کا بسیرا ہے۔
اس موقع پر نیاز احمد نے یہ بھی کہا کہ بند پڑے اس طبی سینٹر کو شروع کرنے کا مطالبہ صوبہ کے وزیر اعلیٰ، محکمہ صحت، منگل پانڈے و مقامی رکن اسمبلی سنجے سے کیا ہے۔