ریاست بہار کے ضلع گیا میں جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند ہیں، جرائم پیشہ عناصر مسلسل قتل، گولی باری جیسی واردات کو انجام دے رہے ہیں، تازہ واقعہ ضلع کے بارہ چٹی بلاک، دھنگئی تھانہ علاقہ کے پتلوکا گاؤں کا ہے جہاں مجرموں نے گھر کے باہر سورہے وارڈ ممبر دلیپ ساؤ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
گیا کے نکسل متاثر علاقہ بارہ چٹی تھانہ حلقہ سے ملی اطلاع کے مطابق دلیپ کمار گھر کے باہر سورہے تھے جب کہ ان کے گھر کے دوسرے افراد گھر کے اندر سوئے ہوئے تھے۔ اسی دوران دیر رات کو نامعلوم جرائم پیشہ افراد نے دلیپ کمار کو چاقو مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے، دلیپ کمار کے لواحقین جب صبح اٹھے اور باہر نکلے تو دیکھا کہ وارڈ ممبر دلیپ کمار کا قتل ہوگیا ہے۔
- لواحقین سے پولیس کررہی ہے جانچ