اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gaya Ward By Election Result گیا، سابق ڈپٹی میئر موہن شریواستو مسلم اکثریتی وارڈ سے کاؤنسلر منتخب - سابق ڈپٹی میئر موہن شریواستو کاؤنسلر منتخب

مسلم اکثریتی وارڈ نیو کریم گنج سے موہن شریواستو نے جیت درج کی ہے۔ یہاں دوسرے نمبر پر آصف احسن رہے جب کہ وارڈ نمبر پندرہ سے دیپک چندرونشی نے جیت درج کی ہے۔ دیپک چندرونشی پہلے بھی یہاں سے وارڈ کونسلر رہے ہیں۔

Gaya Ward By Election Result
Gaya Ward By Election Result

By

Published : Jun 11, 2023, 12:42 PM IST

گیا:ریاست کے بہار کی گیا بلدیہ کے دو وارڈوں میں ہوئے ضمنی انتخاب کی ووٹ شماری مکمل ہوگئی ہے۔ وارڈ 15 سے دیپک چندر ونشی اور وارڈ 26 سے اکھوری اونکار ناتھ عرف موہن شریواستو نے جیت درج کی ہے۔ موہن شریواستو نے سو فیصد مسلم اکثریتی وارڈ سے جیت درج کیا ہے۔ موہن شریواستو وارڈ 26 کے باشندہ بھی نہیں ہیں۔ ان کی جیت کی وجہ سابق وارڈ کاؤنسلر ابرار احمد عرف بھولا میاں مانے جارہے ہیں۔ موہن شریواستو نے اپنے مدمقابل امیدوار و بہار کیڈر کے آئی اے ایس کے بھائی آصف احسن کو 567 ووٹوں سے شکست دی۔

موہن شریواستو کی جیت کے بعد وارڈ 26 نیو کریم گنج میں ان کے حامیوں میں جشن کا ماحول ہے۔ حالانکہ اس دوران موہن شریواستو کے حامیوں نے امیدوار آصف احسن کے ساتھ بدسلوکی بھی کی اور کاونٹنگ مرکز سے باہر نکلتے وقت ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ وہیں جیت کے بعد موہن شریواستو نے اپنی جیت کا سہرا وارڈ کے باشندوں سمیت سابق کونسلر ابرار احمد عرف بھولا میاں کو دیا اور کہا کہ یہاں نیوکریم گنج میں ہندو مسلم اتحاد کا مظاہرہ ہوا۔ میری کامیابی نفرتیں پھیلانے والوں کے منہ پر یہ طمانچہ ہے۔ آنے والے دنوں میں گیا کی پُرامن فضاء مزید خوشگوار ہوگی۔

انہوں نے اس دوران ابرار احمد عرف بھولا میاں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ابرار احمد نے اپنی جیتی ہوئی نشست سے استعفی پیش کرکے مجھے یہاں سے نہ صرف امیدوار بنایا بلکہ جیت سے بھی ہمکنار کرایا جب کہ اس موقعے پر ابرار احمد عرف بھولا میاں نے کہا کہ ان کے وارڈ کے باشندوں نے ثابت کردیا کہ مسلمان کبھی وعدہ خلافی نہیں کرسکتا۔ ضلع کو ہندو مسلم اتحاد جمہوریت کی خوبصورتی اور گنگاجمنی تہذیب کی مثال نیوکریم گنج سے پیش کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: By Election In Gaya گیا میں میونسپل وارڈ کے ضمنی انتخاب میں اقلیتی فلاح کے وزیر نے کی تشہیر

واضح ہوکہ موہن شریواستو گذشتہ پندرہ برسوں تک ڈپٹی میئر کے عہدے پر فائز رہے تاہم گذشتہ بلدیاتی انتخاب میں وہ اپنے وارڈ گیاری سے ہارگئے تھے جس کے بعد ان کے دوست بھولامیاں جو وارڈ 26 نیوکریم گنج سے بلامقابلہ جیتے ہوئے تھے، انہوں نے موہن شریواستو کو کارپوریشن تک پہنچانے کے لیے وارڈ سے استعفی دے دیا۔ اس دوران بھولامیاں کو کچھ لوگوں کی طرف سے مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن موہن شریواستو اور بھولامیاں پر نیوکریم گنج وارڈ کے باشندوں کا اعتماد برقرار رہا اور یہی وجہ ہے کہ وہ جیت سے ہمکنار ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details