گیا میں دو بلاکس گروا اور کونچ میں صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ جاری ہے۔ یہ دونوں بلاک نکسل متاثر علاقوں میں شمار ہوتے ہیں اور کل گزشتہ روز ایک خونخوار نکسلی کو پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا۔ برسوں سے فرار نکسلی کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی انتخاب کی وجہ سے مزید کامیاب ہو گئی تھی۔
آج جن بلاکس میں ووٹنگ ہو رہی ہے ان میں گروا میں مسلمانوں کی تعداد تیس فیصد کے قریب ہے۔ گروا کا علاقہ " ایم وائی اتحاد" کے لیے جانا جاتا ہے، یہاں پر زیادہ تر آرجے ڈی کا قبضہ اسمبلی انتخابات میں رہا ہے کیونکہ گروا ضلع گیا کے دس اسمبلی حلقوں میں ایک ہے۔ یہاں چار مرتبہ بہار کے قدآور رہنما و سابق وزیر مرحوم شکیل احمد خان رکن اسمبلی رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی خان علی، سردار لطیف وغیرہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گیا: انتخابی مہم کے دوران دو فریق کے درمیان جھڑپ