اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: حضرت منشی بخش قادریؒ کی عرس تقاریب کا انعقاد

گیا کے امام گنج کوٹھی میں واقع حضرت منشی قادر بخشؒ کے سالانہ عرس تقاریب کا مذہبی جوش خروش کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ایک جلسہ عام بھی منعقد ہوا جس میں علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے سماجی برائیوں کے خاتمہ پر زور دیا۔

Gaya: Urs celebrations of Hazrat Munshi Bakhsh Qadri
گیا: حضرت منشی بخش قادریؒ کی عرس تقاریب کا انعقاد

By

Published : Mar 17, 2021, 4:49 PM IST

بہار کے گیا میں واقع کوٹھی تھانہ حلقہ کے کوٹھی گاؤں میں حضرت منشی بخشؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ عرس تقاریب میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہر سال کی طرح اس برس بھی عرس تقاریب کا اہتمام انتہائی تزک واحتشام کے ساتھ کیا گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق تقریباً 50 برسوں سے منشی بخشؒ کے عرس تقاریب کا بڑے پیمانہ پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ عرس تقاریب کے موقع پر جلسہ بھی منعقد ہوتا ہے جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے علمائے کرام خطاب کرتے ہیں۔

اس برس جلسہ عام میں مہتمم دارالعلوم فیض الباری نوادہ مولانا نعمان اختر اور ضلع گیا کے قاضی مفتی مظفر حسین رضوی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ مولانا نعمان اختر نے خطاب کرتے ہوئے جہیز کی لعنت سے دور رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ جہیز کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ جہیز کے مطالبہ کو پورا کرنے کےلیے لڑکی کے والدین قرض کے بوجھ تلے دب جاتے ہیں۔ قرض کا مطالبہ کرنا غیرشرعی عمل ہے۔

قاضی مفتی مظفر حسین مصباحی نے دارلقضاء کی اہمیت اور افادیت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں ہر مسئلے کا حل ہے۔ اگر گھریلو تنازعہ ہوتو آپسی سمجھوتہ کے ذریعہ حل کرنے پر انہوں نے زور دیا۔ مفتی مظفر حسین مصباحی نے لوگوں کو شریعت کے مطابق زندگی گذارنے کی تلقین کی۔

جلسہ عام میں جہیز کی لعنت کے خلاف مختلف امور پر غور و خوص کیا گیا۔ مولانا تبارک حسین رضوی، مولانا شبیر اشرفی اور دیگر علماء نے بھی جلسہ سے خطاب کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details