اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: اے ٹی ایم لوٹنے والے دو بدمعاش گرفتار

اے ٹی ایم لوٹنے والے گروہ کے دوافراد کو پولیس نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کے پاس سے اے ٹی ایم سے لوٹے گئے پیسوں سے خریدی گئی گاڑیاں بھی ضبط ہوئی ہیں۔

Gaya: Two thugs arrested for robbing an ATM
گیا: اے ٹی ایم لوٹنے والے دو بدمعاش گرفتار

By

Published : Jun 28, 2020, 1:34 PM IST

گیا میں اے ٹی ایم سے تیرہ لاکھ 62 ہزار روپے کی لوٹ کا معاملہ پولیس نے حل کرلیا ہے۔ رام پور انسپکٹر کے دفتر کے سامنے ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم میں 9 جون کو لوٹ کامعاملہ پیش آیاتھا۔

واردات میں شامل دو بدمعاشوں کو پولیس نے گرفتار بھی کرلیا ہے۔ ان کے پاس سے نقد رقم سمیت پیسے سے خریدی گئی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔

حالانکہ ابھی اور بدمعاش پولیس کی گرفت سے باہر ہیں جس کی وجہ سے پورا پیسہ وصول نہیں ہوا ہے۔

ایس ایس پی راجیومشرا نے بتایا کہ اے ٹی ایم لوٹ معاملے میں دوافراد کی گرفتاری ہوئی ہے۔ ان کے پاس سے ایک الٹو گاڑی اور ایک ٹیمپو سمیت ستائیس ہزار روپئے نقد برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار ہونے والوں میں کونچ تھانہ حدود کا رہنے والا اجیت کمار اور دوسرا کریمن عرف ٹنکو ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لوٹ کے بعد لائنر کا کام کرنے والے اجیت کمار کو حصے میں ایک لاکھ روپیہ ملا تھا جس سے اس نے پچاس ہزار میں ایک پرانا ٹیمپو خریدا ہے جبکہ اس کے گھر سے ستائیس ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ہیں، بقیہ روپے اسکے ذریعے خرچ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کونچ کا رہنے والا کریمن کو حصے میں دو لاکھ روپے ملے ۔جس کے بعد کریمن نے دولاکھ سترہزار میں ایک الٹو گاڑی خریدی۔

انہوں نے کہاکہ بقیہ نو لاکھ روپئے دیگر چار لوگوں کے درمیان تقسیم ہوئے ہیں۔ جھارکھنڈ کے ہزاری باغ سے ضمانت پر چھوٹے بدمعاش بھی اس واردات میں شامل ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ہزاری باغ کے بدمعاشوں نے اس سے قبل بودھ گیا کے اے ٹی ایم سے بھی 26 لاکھ روپئے لوٹے تھے۔ ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details