اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: کتب فروش مالی مشکلات سے دوچار - Gaya etv bharat news

عالمی وبا کورونا وائرس اور اس کے تدارک کے لئے نافذ کے گئے لاک ڈاون نے زندگی کے تمام شعبوں پر منفی اثر ڈالا ہے۔ ریاست بہار کے ضلع گیا میں ریلوے اسٹیشن پر کتب فروش بھی اس سے مستثنی نہیں ہیں۔

کتب فروش
کتب فروش

By

Published : Mar 31, 2021, 5:47 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے کتابوں کی تجارت و اسٹیشن پر لگنے والے اسٹالز بھی متاثر ہوئے ہیں۔ گیا ریلوے اسٹیشن پر چھ بک اسٹالز تھے تاہم لاک ڈاون کے بعد چار اسٹال بند ہوچکے ہیں
عالمی وبا کرونا وائرس کے مضر اثرات پر قابو پانے کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاون کے سبب ملک بھر کےصنعتی ادارے سمیت زندگی کے تمام شعبہ جات پر اس کا منفی اثر پڑا ہے ۔

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ریلوے اسٹیشن پر واقع بک اسٹالز کے مالک اور ملازمین کو ان دنوں مالی تنگیوں کا سامنا ہے ۔ عالمی وبا کورونا وائرس اور لاک ڈاون کے ختم ہونے کے بعد بھیں کتابوں کے قارئین ،اخبارات اور رسائل کے شائقین کے ذریعہ کتاب ،اخبارات اور میگزین کی خریدارای میں نمایاں کمی آئی ہے ۔

کتب فروش

گیا ریلوے اسٹیشن پر واقع بک اسٹالز پر کورونا سے پہلے خریداروں کی بھیڑ ہوتی تھی ۔تاہم اب چوبیس گھنٹوں میں معدودے چند خریدار ہی پہنچتے ہیں ۔


دراصل کرونا وائرس کی وجہ سے مختلف نوعیت کی تجارت متاثر ہوئی ہیں۔ ان ہی میں سے ایک کتب فروشی بھی ہے۔ خاص طور پر ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ اور وہ مقامات جہاں کثیر تعداد میں لوگوں کی آمد و رفت ہوتی ہے وہاں پر چھوٹے چھوٹے بک اسٹال ہوتے تھے ۔ان میں سے زیادہ تر اب بند ہوچکے ہیں ۔چند بک اسٹالز کھلے تو ہیں تاہم ملازمین کو مالی مشکلات کے سبب نکال دیاگیا ہے ۔

گیا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر چھ بک اسٹالز ہوا کرتے تھے۔تاہم ان میں سے اب چار بند ہو چکے ہیں ۔ جبکہ دو بک اسٹالز ابھی بھی کھلے ہیں ۔ تاہم کتب ،اخبارات اور رسائل فروخت نہ ہونے کے سبب اسٹالز مالکین کو مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔

گیا ریلوے اسٹیشن پر واقع اے ایچ وہیلر اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ بک دوکان پر موجود کرشن رائے بتاتے ہیں کہ پہلے کے مقابلے اب تجارت میں نمایاں کمی آئی ہے. لوگوں کو خوف ہے کہ کتاب یا اخبار کو اسٹیشن کے بک اسٹال سے لے کر پڑھیں گے تو اس کی وجہ سے وہ کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ پانچ سو زیادہ اخبارات، سینکڑوں کتابیں اور رسائل روزانہ کی بنیاد پر فروخت کرتے تھے۔ تاہم اب روزانہ 45 اخبار لاتے ہیں ۔اور اس میں بھی کئی اخبار فروخت نہیں ہوپاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایک تو کورونا نے پہلے ہی پریشان کیا تھا۔اور اب تجارت پر منفی اثرات کے سبب معمولات زندگی پر اس کے گہرے اثرات پڑرہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے اسٹال میں پانچ ملازمین تھے ۔مگر انہیں نکال دیاگیا ہے۔انہوں کہا کہ دیگر کتب فروشوں کی حالت بھی اس سے مستثنی نہیں ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details