اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا ریلوے اسٹیشن کی تزئین کاری کا عمل جاری - gaya

ریاست بہار کے ضلع گیا میں اب سیاحوں کو ریلوے اسٹیشن پر ہی سیاحتی مقامات کی جانکاری فراہم کی جائے گی۔

گیا ریلوے اسٹیشن کی تزئین کاری کا عمل جاری

By

Published : Apr 17, 2019, 2:52 PM IST


گیا کے قریب بودھ گیا نالندہ اور راج گیر جیسے سیاحتی مقام ہونے کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن پر ملکی اور غیر ملکی سیاح کثیر تعداد میں آتے ہیں۔

گیا ریلوے اسٹیشن کو ماڈل اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تیزی کے ساتھ کام بھی جاری ہے۔

متعلقہ ویڈیو

اسٹیشن کے ڈائریکٹر پونیش کاٹل نے بتایا کہ اسٹیشن کی تزئین کاری کے تحت متعدد کام کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیشن کی دیواروں پر پینٹنگ بنائی جائے گی، ان میں گوتم بدھ اور وشنو پد مندر کے علاوہ سوچھ بھارت ابھیان کے سلوگن لکھے جائیں گے۔

اس کے علاوہ اسٹیشن پر چار مقامات پر لفٹ بھی لگائے جائیں گے، اسی کے ساتھ الیکٹرونک سیڑھیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ گیا ریلوے اسٹیشن کے باہر سوفٹ اونچا قومی پرچم پہلے ہی سیاحوں کی توجہ کا مرکز اور سلفی پوائنٹ بنا ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details