ریاست بہار کے ضلع گیا میں شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور قومی آبادی رجسٹر کی مخالفت میں آئین بچاؤ مورچہ کے زیر اہتمام چھٹے روز بھی غیر معینہ دھرنا جاری رہا۔
سابق رکن پارلیمان اور جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر راجیش رنجن عرف پپو یادو سمیت کئی سیاسی رہنما اور سماجی کارکنان شریک ہوئے۔
جمعہ کو جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر و سابق رکن پارلیمان پپو یادو، آرجے ڈی کے سینیئر رہنما عذیر احمد خان، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی یونین کے سابق صدر عبداللہ اعظم، اے آئی ایس ایف کے رہنما منی کمار سمیت درجنوں رہنما شامل ہوئے۔