اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: مرزا غالب کالج کے پرنسپل نے استعفی دیا - پرنسپل

ریاست بہار کے ضلع گیا میں قائم اقلیتی ادارہ مرزاغالب کالج کے پرنسپل ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان نے انتطامیہ کی جانب سے ہٹائے جانے سے قبل ہی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

مرزا غالب کالج

By

Published : Aug 3, 2019, 9:07 PM IST

پرنسپل کااستعفی قبول کرتے ہوئے ان کی جگہ پروفیسر ارون کمار کوعہدہ سونپا گیا ہے۔

گیا میں واقع مشہور اقلیتی ادارہ مرزاغالب کالج کے پروفیسر انچارج ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان کے اچانک استعفی سے کالج ایک بار پھر سرخیوں میں آگیا ہے۔

پرنسپل کے استعفی کو سکریٹری سیدشبیع شمسی نے قبول کرنے کے بعد نئے پروفیسر انچارج کو بحال کرنے کا لیٹر بھی جاری کردیا ہے۔

حفیظ الرحمن خان کی جگہ پروفیسر انچارج کے عہدے کی ذمہ داری سنئیر پروفیسر ارون کمار کوسونپی گئی ہے۔ارون کمار نے ہفتہ کوہی اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

مرزا غالب کالج

حفیظ الرحمن خان کے استعفی سے شہرمیں افواہوں کابازار گرم ہے۔ کالج ذرائع کے مطابق انتطامیہ پرنسپل حفیظ الرحمن خان کو ہٹانا چاہتی تھی پرنسپل حفیظ الرحمن خان کو اسکی بھنک لگی اس سے قبل ہی خود استعفی کی پیشکش کردی۔

حالانکہ سکریٹری سید شبیع شمسی نے کسی طرح کا بھی انتشار ہونے سے صاف انکار کیا ہے، سکریٹری کے مطابق سابق پروفیسر انچارج کی طبیعت کچھ دنوں سے علیل تھی اسی وجہ سے انہوں نے خود ہی استعفی تحریری طورسے پیش کردیا ۔

موجودہ سکریٹری نے یقین دلایا تھا 24 اسسٹنٹ پروفیسر کی بحالی کے انٹرویو میں ہوئی بد عنوانی کی جانچ کراکر دوبارہ سے انٹرویو کرائے جائیں لیکن وہ تمام معاملات آج بھی جوں کے توں پڑے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details