ریاست بہار Bihar کے ضلع گیا Gaya کے پریا بلاک کے کئی پولنگ بوتھ پر امیدوار اور اور ان کے حامیوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی۔ بوتھ پر کئی امیدوار کرسی لگا کر بیٹھ گئے ہیں اور وہ بوتھ پر ووٹرز کو اپنے حق میں ووٹ ڈالنے کے لیے کہنے لگے۔
ضلع گیا Gaya میں آج نویں مرحلے Ninth phase of the Bihar Panchayat Elections کی ووٹنگ جاری ہے، تاہم اس دوران کئی بوتھ پر امیدوار اور ان کے حامیوں کی طرف سے ووٹنگ کے عمل کو متاثر کیا جارہا ہے خاص طور پر ان بوتھ پر امیدواروں کی جانب سے ہنگامہ کرنے کی خبر موصول ہورہی ہیں، جہاں مسلم ووٹرز کی تعداد کم ہے اور جو انتہائی پسماندہ علاقہ ہے۔
پریا بلاک کے ڈومرا بوتھ پر امیدوار اور ان کے حامی باضابطہ بوتھ کے پاس کرسی لگاکر بیٹھے ہوئے ہیں اور ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ بچوں کو ٹرینڈ کرکے انہیں عمر دراز ووٹرز کے ساتھ ای وی ایم مشین روم میں بھیجا جارہا ہے، جس کے بعد وہ اپنے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹرز کو پریشان کر رہے ہیں۔