اردو

urdu

By

Published : Nov 14, 2021, 12:33 PM IST

Updated : Nov 14, 2021, 12:47 PM IST

ETV Bharat / state

گیا: نکسلیوں نے ایک ہی کنبہ کے چار افراد کو پھانسی دےکر ہلاک کردیا

ایک سال قبل مونبار گاؤں میں واقع سرجو بھوکتا کے گھر پر رکے ہوئے نکسلیوں کے درمیان پولیس کا انکاؤنٹر ہوا تھا۔ سرجو بھوکتا کے گھر کے دروازہ سے ایک نکسلی کی نعش برآمد ہوئی تھی جب کہ تین نکسلیوں کی نعش گھر اور اس کے پاس سے برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے انکاؤنٹر کے بعد نعش کے ساتھ اسلحہ، نکسلی وردی اور دوسرے سامان بھی برآمد کیے تھے۔

گیا: نکسلیوں نے ایک ہی کنبہ کے چار افراد کو پھانسی دیکر ہلاک کردیا
گیا: نکسلیوں نے ایک ہی کنبہ کے چار افراد کو پھانسی دیکر ہلاک کردیا

ریاست بہار کے ضلع گیا میں بھاکپا ماؤوادیوں نے بڑی واردات کوانجام دیا ہے، جس میں ایک ہی کنبہ کے چار افراد کو پھانسی دیکر قتل کردیا ہے، ہلاک شدگان میں دو مرد اور دو خاتون شامل ہیں، نکسلیوں نے ان کے گھر کو بم دھماکہ کرکے تباہ کردیا ہے۔ نکسلیوں نے واردات کو انجام دیکر ایک پوسٹر چسپاں کیا ہے جس میں پولیس کا مخبر ہونے کا الزام لگاکر اس واردات کو نکسلیوں کے انکاؤنٹر کا بدلہ بتایا ہے۔

گیا: نکسلیوں نے ایک ہی کنبہ کے چار افراد کو پھانسی دیکر ہلاک کردیا

ضلع گیا کے انتہائی نکسل متاثرہ علاقہ ڈومریا تھانہ علاقے کے تحت مونبار گاؤں کے رہنے والے سرجو سنگھ بھوکتا کے دو بیٹا اور دو بہوں کا نکسلیوں نے قتل کردیا ہے، ان چاروں کو گھر کے باہر لکڑی کے کھمبے لٹکاکر ہلاک کیا گیا ہے۔ سرجو بھوکتا کے گھر کو بھی بھاکپا ماوادیوں نے بم سے اڑادیا ہے۔ اطلاع کے مطابق واردات آج صبح چار بجے انجام دی گئی ہے۔ اس میں سرجو بھوکتا کے دو بیٹے ستیندر سنگھ بھوکتا اور اس کی بیوی، دوسرا مہندر سنگھ بھوکتا اور اس کی بیوی کو گھر کے باہر پھانسی دے کر ہلاک کیا گیا ہے۔ واردات کے بعد پورے علاقے میں دہشت اور خوف کا ماحول ہے۔

گیا: نکسلیوں نے ایک ہی کنبہ کے چار افراد کو پھانسی دیکر ہلاک کردیا


گزشتہ برس اسی گھر میں نکسلیوں کا ہوا تھا انکاونٹر
گزشتہ برس پولیس اور بھاکپا ماووادیوں کے درمیان تصادم ہوا تھا ، یہ پورا علاقہ نکسل متاثر اور جنگلی علاقہ ہے۔ گزشتہ سال یہاں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں چار نکسلی مارے گئے تھے، جب کہ پولیس کا دعویٰ تھا کہ اس انکاؤنٹر میں کچھ اور نکسلی زخمی ہوئے ہیں، واضح ہوکہ مونبار گاؤں میں واقع سرجو بھوکتا کے گھر پر رکے ہوئے نکسلیوں کے درمیان پولیس کا انکاؤنٹر ہوا تھا۔ سرجو بھوکتا کے گھر کے دروازہ سے ایک نکسلی کی نعش برآمد ہوئی تھی جب کہ تین نکسلیوں کی نعش گھر اور اس کے پاس سے برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے انکاؤنٹر کے بعد نعش کے ساتھ اسلحہ، نکسلی وردی اور دوسرے سامان بھی برآمد کیے تھے۔


نکسلیوں نے واردات کو بدلہ بتایا ہے
بھاکپا ماؤوادی نکسلیوں نے اس واردات کو انجام دینے کے بعد گھر کے باہر پرچہ چسپاں کیا ہے جس پر لکھا ہے کہ گزشتہ برس چار نکسلی کی ہلاکت کے ذمہ دار سرجو بھوکتا ہے جس کا بدلہ لیا گیا ہے۔ نکسلیوں نے پرچہ پر لکھا ہے کہ اسی کنبہ نے چاروں نکسلیوں کو پہلے کھانے میں زہر دیکر ہلاک کیا تھا اور بعد میں پولیس کو خبر دیکر انکاؤنٹر بتایا گیا ہے جب کہ وہ انکاؤنٹر میں نہیں مارے گئے تھے۔ نکسلیوں نے غداری کا الزام لگاکر چار لوگوں کو پھانسی لگاکر ہلاک کرنے کے بعد یہ بھی لکھا ہے کہ غداری کی اسی طرح سزا دی جائے گی۔ اس پرچے میں نکسلیوں نے اپنے چار ساتھیوں کا ذکر امریش کمار، سیتا کمار، شیو پوجن کمار اور ادے کمار کی شہادت کا بدلہ لینے کے طور پر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

موقع پر اعلیٰ حکام روانہ ہوئے
واردات کی اطلاع ملتے ہی سی آر پی ایف، ایس ایس بی سمیت ضلع پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے، ایس ایس پی ادتیہ کمار اور سٹی ایس پی راکیش کمار مونبار گاؤں پہنچنے والے ہیں، پورے علاقے میں پولیس کا سخت پہرہ ہے، ایس ایس پی ادتیہ کمار نے نمائندہ کو فون پر اس واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس نکسلی اور پولیس کے درمیان تصادم کے بعد سرجو بھوکتا کے گھر والوں نے گاؤں چھوڑ دیا تھا تاہم گزشتہ دو ماہ قبل سرجو بھوکتا کا کنبہ دو بارہ سے گاؤں جاکر رہنے لگا تھا، انہوں نے کہا کہ اطلاع کے مطابق گزشتہ رات کو ہی نکسلی گاؤں میں پہنچے تھے، اسی گھر پر رکے اور پھر اس واردات کو انجام دیا ہے، پورے علاقے کی ناکہ بندی کی گئی ہے اور پولیس کو جلد ہی بڑی کامیابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موقعۂ واردات پر پہنچنے کے بعد جائزہ لیکر مزید اطلاع شیئر کی جائے گی۔

Last Updated : Nov 14, 2021, 12:47 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details