ریاست بہار کے گیا ضلع کے چھ بلدیاتی حلقہ میں ایک ' ٹکاری پریشد ' سے چیئرمین کے عہدے پر پہلی مرتبہ کسی مسلم امیدوار کی جیت ہوئی ہے ، ٹکاری سے چیئرمین اظہرامام منتخب ہوئے ہیں ۔کاونٹنگ ہال کے باہر اظہر کے حامیوں ز نے زبردست طریقے سے جیت کا جشن منایا ، اظہر امام نے قریب سات سو سے زیادہ ووٹوں سے جیت درج کی ہے۔Muslim candidate Azhar Imam wins from Takari Parishad
اظہرامام ایک سماجی کارکن ہیں اور انہوں نے کورونا کے دوران ٹکاری میں ' کھانا اور خون ' نام سے مہم شروع کرکے سینکڑوں لوگوں کی مددکی تھی، انکے ساتھ کام کرنے والے ہندو مسلم نوجوانوں نے اس الیکشن میں انکا بھرپور ساتھ دیا اور ٹکاری کی عوام نے ان پربھرپور اعتماد کیا ہے جسکی وجہ سے انکی جیت ہوئی ہے ۔اظہر امام نے جیت کے بعد ٹکاری پریشد کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان پر سبھی طبقے و برادری کے لوگوں نے بھروسہ کیا ہے جن مدوں کے ساتھ وہ انتخاب میں آئے تھے اسے وہ ہرحال میں پورا کرینگے ، انکی یہی کوشش ہوگی کہ ٹکاری شہر کی ترقی ہو ، بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے اور یہاں سے کرپشن کا خاتمہ ہو۔