اردو

urdu

ETV Bharat / state

لو سے بچنے کے لیے ضلع انتظامیہ کی عوام کو ہدایت

گیا میں لو سے اب تک 48 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں ابھی بھی زیر علاج ہیں۔

لو سے بچنے کے لیے ضلع انتظامیہ کی عوام کو ہدایت

By

Published : Jun 21, 2019, 7:51 PM IST

گیا ضلع انتظامیہ گرمی سے بچاؤ کے لیے ممکنہ اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بغیر ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

لو کی علامات اور اس کے علاج کے متعلق جانکاری والے بورڈ شہر کے اکثر علاقوں میں لگائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ چیمبر آف کامرس سے اپیل کی گئی ہے کہ دوکانیں دن کے گیارہ بجے سے شام 4 بجے تک بند رکھی جائیں۔

دیگر تعمیراتی کاموں جیسے کہ ایم نریگا کے تحت ہونے والے کاموں پر بھی دن کے گیارہ بجے کے بعد پابندی لگا دی گئی ہے۔

لو سے بچنے کے لیے ضلع انتظامیہ کی عوام کو ہدایت

واضح رہے کہ لو کی وجہ سے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں اور کوچنگ سینٹرز کو پہلے ہی 22 جون تک بند رکھنے کی ہدایت جاری کی جاچکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details