دربھنگہ: ریاست بہار میں درھنگہ ضلع میں واقع للت نارئن متھیلا یونیورسٹی کے سی ایم کالج میں اقلیتی سی ٹی ای ٹی مفت کوچنگ سینٹر کی جانب سے طلبا و طالبات کے درمیان مفت پریکٹس سیٹ تقسیم کیے گئے۔ اس موقعے پر طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اقلیتی سی ٹی ای ٹی کوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر مشتاق احمد نے کہاکہ سے بہار میں معیاری تعلیم کا ماحول پیدا ہوگا۔ریاست کے مختلف اضلاع میں اس لئے خاص ماحول تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔خوشی کی بات یہ ہے کہ لڑکوں اور لڑکیوں میں بھی اس کو لے کر زبردست جوش و خروش ہایا جا رہا ہے۔
پروفیسر مشتاق احمد نے کہا کہ اپنی خامیوں کا احساس کرتے ہوئے انہیں بروقت دور کرنا مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی کی سب سے بڑی کنجی ہے۔ اس کوچنگ کے طلباء کو وقتاً فوقتاً مفت کورس مواد کے ساتھ ساتھ پریکٹس سیٹ ، پریکٹس کی کتابیں وغیرہ بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ اس سنٹر کی طرف سے ہفتہ وار ٹیسٹ کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے، جس میں جن طلبا میں جی کے، ریاضی، سائنس، سوشل سائنس، انگریزی، ہندی یا اردو وغیرہ میں خامیاں ہیں، ان کی نشاندہی کی جاتی ہے اور قابل اساتذہ کے ذریعہ ان کوتاہیوں کو بروقت دور کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گذشتہ برسوں سے اس سنٹر کے 100% طلباء CTET کے امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔