لوک جن شکتی پارٹی میں باہمی ٹوٹ کے بعد جموئی کے رکن پارلیمان چراغ پاسوان 'آشرواد یاترا' کے تحت بہار کے دورہ پر ہیں۔
تین مراحل کی تکمیل کے بعد چوتھا مرحلہ گیا سے شروع ہو رہا ہے۔ اسی کے تحت چوتھے مرحلے کا آغاز کریں گے، گیا میں چراغ کی آمد کو لیکر کارکن کئی دنوں سے کامیاب بنانے کے لیے تیاری کر رہے ہیں. ان کے استقبال کے لیے پوسٹر بینر شہر میں لگائے گئے ہیں۔
گیا: چراغ پاسوان آشرواد یاترا کے چوتھے مرحلے کا آج سے آغاز اس تعلق سے لوک جن شکتی پارٹی کی خاتون رہنما کماری سوبھا سنہا نے کہا کہ آشیرواد یاترا کامیاب ہوگی جس طرح سے بہار میں گندی سیاست کی گئی ہے اسکا جواب آئندہ دنوں میں عوام دے گی۔ لوجپا کے قومی صدر چراغ پاسوان ہی ان کے رہنما ہیں اور اس یاترا کے تحت عوام کا پیار مل رہا ہے۔
گیا میں کوتوالی تھانہ سے متصل حضرت عثمان شہید رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر چادر پوشی کرکے اس یاترا کا آغاز ہونے جا رہا ہے اس دوران لوگوں سے وہ ملاقات کریں گے۔ یاترا کے دوران جگہ جگہ ان کا استقبال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹنہ: پارس ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف جانچ کا حکم
انہوں نے بتایا کہ درجنوں ہاتھی، گھوڑے سمیت ایک ہزار سے زیادہ فور وہیلر گاڑی اور موٹر سائیکل شامل ہوں گی اس کے علاوہ اسی طرح ضلع میں لاکھوں افراد براہ راست سوشل میڈیا کے توسط سے پروگرام کو دیکھیں گے۔ ساتھ ہی لوجپا کے قومی صدر کے پروگرام کو لیکر شہر میں لگائے گئے پوسٹر بینر کو انتظامیہ نے ہٹوا دیا ہے. اس تعلق سے صدرِ ایس ڈی او نے بتایا کہ پوسٹر بینر لگانے کی اجازت نہیں لی گئی تھی جسکو لیکر ہٹایا گیا ہے۔