خواہ این ڈی اے ہو یا پھرعظیم اتحاد ان حلقوں کےلیے اپنے امیدواروں کےنام کے لیے آپس میں صلاح و مشورہ کرنے میں مصروف نظر آرہی ہیں۔
جہاں عظیم اتحاد ان حلقوں کے بارے میں فیصلہ کرنے میں کشمکش میں ہیں تو وہیں این ڈی اے بھی فیصلہ نہیں کر پارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق عظیم اتحاد کے سابق وزیراعلیٰ جتن رام مانجھی اور مکیش سہنی کسی حال میں پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔
نوادہ پارلیمانی حلقے سے بی جےپی کے رہنما گری راج سنگھ انتخابات لڑتے رہے ہیں۔ اب بی جے پی اس حلقے کو لوک جن شکتی پارٹی کے امیدوار سورج بھان سنگھ کی اہلیہ وینا دیوی کو دینا چاہتی ہے۔
دوسری طرف دربنگھہ پارلیمانی حلقے سے کانگریس پارٹی شامل ہوئے سابق مرکزی وزیر کرتی آزاد انتخابات لڑنا چاہتے ہیں اور اسی جگہ سے عظیم اتحاد کے مکیش سہنی بھی چاہتے ہیں۔
مدھے پورہ سےپپویاد اپنی نئی پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔
مونگیر سے رکن اسبملی اننت سنگھ کانگریس کے ٹکٹ پر لڑنا چاہتے ہیں اور اسی حلقےسے آر جے ڈی سابق رکن قانون ساز کونسل رام بدن رائے کو ٹکٹ دینا چاہتی ہے۔