اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ میں کورونا کے 4 نئے معاملے - بہار کے ضلع دربھنگہ

بہار کے ضلع دربھنگہ میں کورونا کے 4 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد انہیں دربھنگہ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔

دربھنگہ میں کورونا کے 4 نئے معاملے
دربھنگہ میں کورونا کے 4 نئے معاملے

By

Published : Apr 30, 2020, 10:25 AM IST

گزشتہ 22 اپریل کو دہلی ایمبولینس سے لوٹے ایک نوجوان کے جانچ میں کورونا مثبت پایا گیا تھا۔ ان کے رابطے میں آئے 13 لوگوں میں سے چار افراد کی جانچ رپورٹ کورونا مثبت آئی ہے۔ باقی پانچوں افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ تو وہیں باقی چارافراد کی رپورٹ نہیں آئی ہے۔

دربھنگہ میں کورونا کے 4 نئے معاملے

اس سلسلے میں دربھنگہ کے کلکٹر نے کہا ہے کہ ابھی سبھی کرونا مثبت اور منفی اثرات والے مریضوں کو ڈی ایم سی ایچ کے آئسولیسن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

دربھنگہ میڈٰیکل کالج

غور طلب ہے کہ جن چار افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے ان میں کرونا وائرس کے کوئی بھی ظاہری اثرات رونما نہیں ہے۔ وہ سبھی صحت مند نظر آ رہے ہیں۔

دربھنگہ میں کورونا کے 4 نئے معاملے

ضلع انتظامیہ نے ان سبھی کے رہائشی علاقوں کو تین کلو میٹر کے دائرے میں سیل کر دیا ہے، محکمہ صحت کی ٹیم گھر گھر جا کر سبھی لوگوں کی اسکریننگ کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details