ریاست بہار ضلع کشنگنج میں 'سماجک انصاف فرنٹ بہار' کی جانب سے منعقد پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر سابق آئی اے ایس آفیسر کنن گوپی ناتھن شرکت کی۔
سابق آئی اے ایس کنن گوپی ناتھن کا سیمانچل دورہ اس دوران میڈیا سے کہا کہ کشمیر سے 370 منسوخ کے بعد کس طرح حکومت ہند نے وہاں کے لوگوں سے بنیادی حقوق چھینے، میڈیا کی آواز دبائی گئی، ان پر پابندی لگا دی گئی، فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات پر روک لگائی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر آج بھی برے دور سے گزر رہا ہے۔ عوام اچھے دنوں کی امید لگائے بیٹھی ہے جبکہ حکومت کے غلط فیصلے سے عام کشمیریوں کی زندگی بدسے بدتر ہوگئی ہے۔
گوپی ناتھن نے کہا کہ نوٹ نبدی سرکار کی بھول تھی، یہ ایک غلط فیصلہ تھا جس کا خامیزہ آج بھی ملک کے سوا سو کڑوڑ لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے این آر سی پر بھی تفصیل سے اپنی بات رکھی، ساتھ ہی مسلمانوں کی شہریت پر بھی روشنی ڈالی۔
اس سلسلے میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ آنے والے دنوں میں کسی سیاسی پارٹی سے جڑکر سیاست کریں گے تو اس کا دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کنن گوپی ناتھن نے کہا کہ میں شروع دن سے سیاست میں ہوں۔
اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آئندہ دنوں میں کسی پارٹی سے جڑکر انتخاب لڑوں گا، لیکن فی الحال ایسا کوئی ابھی ارادہ نہیں ہے۔