اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق رکن پارلیمنٹ ارون کمار نے ٹیچر امیدواروں پر لاٹھی چارج کی مذمت کی

بھارتیہ سب لوگ پارٹی کے قومی صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ ارون کمار نے بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ایس ٹی ای ٹی 2019 کے کامیاب امیدواروں پر کل کیے گئے پولیس لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے اسے نتیش حکومت کا سیاہ باب قرار دیا۔

سابق رکن پارلیمنٹ ارون کمار نے ٹیچر امیدواروں پر لاٹھی چارج کی مذمت کی
سابق رکن پارلیمنٹ ارون کمار نے ٹیچر امیدواروں پر لاٹھی چارج کی مذمت کی

By

Published : Jun 30, 2021, 10:48 PM IST

ارون کمار نے یہاں بدھ کو پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ 11 سال قبل ایس ٹی ای ٹی امتحان اسی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی مدت کار میں ہوا تھا۔ امتحان کے نتائج آنے کے بعد بھی امیدوار انتظار کرتے رہے لیکن حکومت کی جانب سے انصاف پر مبنی جواب نہیں ملا ۔ اسی بے اطمینانی کو لیکر امیدوار جب کل دار الحکومت پٹنہ میں مظاہرہ کر رہے تھے تب پولیس کی جانب سے ان پر لاٹھی چارج کیا گیا ۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ بدعنوانی اور سیاسی ناکامی کی وجہ سے ہی امیدواروں میں عدم اطمینان کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے ۔

سابق رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ جن امیدواروں پر لاٹھی چارج کیا گیا وہ کل کے مستقبل کے معمار ہیں۔ ایک ساز ش کے تحت حکومت تعلیم کے مندر کو منہدم کرنے میں مصروف ہے تبھی تو 11 سال قبل لئے گئے امتحان کا نتیجہ ابھی تک اندھیرے میں ہے ۔ انہوں نے طنزکرتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی گیارہ سال تک ایم ایل اے اور اور ایم پی نہیں بنتے تو کئی بار پارٹیاں بد ل دیئے ہوتے ۔

ارون کمار نے کہاکہ پہلے لوگ اساتذہ کا استقبال کرتے تھے لیکن سوشاسن کی حکومت میں ان پر لاٹھی چارج کروائے جارہے ہیں۔ اس سے قبل بھی اپنے مطالبات کی حمایت میں مظاہرہ کررہی خواتین اساتذہ پر بھی لاٹھی چارج کئے گئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ایس ٹی ای ٹی امیدوار گذشتہ 11 سال سے انتظار کر رہے تھے اور اس کے بعد وزیر تعلیم وجے کمار چودھری انہیں صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے کوکہہ رہے ہیں یہ مضحکہ خیز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماب لنچنگ کا معاملہ، امارت شرعیہ کا وفد ارریہ پہنچا

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details