اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nitish Kumar as PM Candidate نتیش کمار ہی وزیر اعظم عہدے کے صحیح دعویدار، مجاہد عالم

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران سابق رکن اسمبلی اور جے ڈی یو کے سینئر رہنما ماسٹر مجاہد عالم نے بھارتیہ جنتا پارٹی خصوصاً نریندر مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے ان پر نفرت کی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ Mujahid Alam on Nitish Kumar

a
a

By

Published : Apr 28, 2023, 12:34 PM IST

نتیش کمار ہی وزیر اعظم عہدے کے صحیح دعویدار، مجاہد عالم

پٹنہ (بہار) :’’نتیش کمار ملک کے واحد ایسے قدآور لیڈر ہیں جو ملکی سطح پر نہ صرف قابل قبول ہیں بلکہ انہوں اپنی سیاسی زندگی میں مثبت اور سیکولر سیاست کی وجہ سے ملک کی قیادت کی اہلیت ثابت کی ہے۔ آج کی فرقہ پرست سیاست اور ملک کی سالمیت کے ساتھ ہو رہے کھلواڑ کے بیچ نتیش کمار (کی قائدانہ صلاحیت) اس وقت ملک کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ ملک میں پھیل رہی بدامنی اور نفرت کو محبت میں تبدیل کیا جا سکے۔ ان باتوں کا اظہار جے ڈی یو کے ریاستی نائب صدر اور سابق رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوبی بات چیت کے دوران کیا۔

مجاہد عالم نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ملک کے باشندوں کی نگاہ صرف نتیش کمار کی طرف ہی مرکوز ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن سے متحد ہونے اور نتیش کمار کو آنے والے پارلیمانی انتخاب کے لئے یکجا طور تسلیم کرنے ان کی شخصیت پر اعتماد ظاہر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: ’’اگر نتیش کمار کو حزب اختلاب اپنا یکجا لیڈر تسلیم کرے تو آنے والے وقت میں ملک کا مستقبل محفوظ ہوگا۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران سابق رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ ملک کی مکمل اپوزیشن کو متحد کرنے کے لئے نتیش کمار قدم آگے بڑھا چکے ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی، سیتا رام یچوری، ممتا بنرجی، اکھلیش یادو، کے سی راؤ سمیت کئی اہم لیڈران سے ملاقات کی ہے اور آنے والے پارلیمانی انتخاب میں ایک ساتھ انتخاب لڑنے پر آمادہ کیا ہے جس پر سبھی لوگوں نے حامی بھری ہے جو ایک مثبت پہل اور خوش آئند بات ہے۔

ماسٹر مجاہد عالم نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’مودی حکومت نے گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ جن وعدوں پر وہ لوگوں کا ووٹ حاصل کر کے اقتدار پر قابض ہوئے ان میں سے کوئی کام انہوں نے انجام نہیں دیا۔ آج بھی بے روزگاری شباب پر ہے، آج بھی عوام پندرہ لاکھ کے انتظار میں ہے۔ کسان پریشان حال ہیں، ملک میں نفرت کا بازار گرم ہے، ذات دھرم کے نام پر آپسی اتحاد پارہ پارہ کیا جا رہا ہے، ایک نفرت کا بازار گرم کیا جا رہا تاکہ ایک خاص طبقہ کا ووٹ حاصل کیا جا سکے۔‘‘

مزید پڑھیں:PM Face: وزیراعظم کے عہدے کے لیےاکھلیش یادو پرفیکٹ امیدوار، ایس ٹی حسن

مجاہد عالم نے نتیش کمار کی ستائش اور مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’ملک کو جتنی ترقی کرنی چاہئے اس میں وہ کافی پیچھے ہے۔ ایسے میں اگر نتیش کمار وزیر اعظم بنتے ہیں تو یقیناً ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ اس وقت نریندر مودی کو چیلنج کرنے والا، اُسے صحیح معنوں میں ٹکر دینے والا اگر کوئی شخص ہے تو وہ صرف نتیش کمار ہی ہے جس پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔ اور جس نے اپنے بے داغ سیاسی کیرئیر سے یہ بات ثابت کرکے دکھائی ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details