اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق رکن اسمبلی اجے سنگھ آر ایل ایس پی میں شامل - انتخابی میدان

مسٹر کشواہا مہاگٹھ بندھن سے ناطہ توڑنے کے بعد بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سے اتحاد کر کے انتخابی میدان میں اترے ہیں۔

bihar elect
bihar elect

By

Published : Oct 6, 2020, 7:48 PM IST

بہار کے سابق وزیرنریندر سنگھ کے بیٹے اور سابق رکن اسمبلی اجے سنگھ آج اپنے حامیوں کے ساتھ راشٹریہ لوک سمتا پارتی ( آر ایل ایس پی ) میں شامل ہوگئے ۔

آر ایل ایس پی کے صدر و سابق مرکزی وزیر اپندر کشواہا کی موجودگی میں یہاں مسٹر سنگھ نے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد مسٹر سنگھ کو آر ایل ایس پی کی رکنیت دلائی گئی۔ مسٹر سنگھ جموئی کے سابق رکن اسمبلی ہیں اور اس بار بھی آر ایل ایس پی کے ٹکٹ سے اسی علاقہ سے انتخاب لڑیں گے ۔

اس موقع پر مسٹر کشواہا نے کہا 'ان کی پارٹی کے ساتھ اتحاد میں نئی پارٹیاں شامل ہوگئی ہیں۔ رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم ) بھی ان کے اتحاد میں شامل ہوگئی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
کیا بی جے پی ایل جے پی کو استعمال کررہی ہے؟

واضح رہے کہ مسٹر کشواہا مہاگٹھ بندھن سے ناطہ توڑنے کے بعد بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سے اتحاد کر کے انتخابی میدان میں اترے ہیں۔ بی ایس پی نے مسٹر کشواہا کو کو بہار کے وزیراعلیٰ عہدے کا چہرہ بنایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details