اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار کے سابق وزیر عبدالغفور کا انتقال - لیور کینسر میں مبتلا تھے

حکومت بہار کے سابق وزیر اقلیتی امور اور بہار کے مہیشی اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی پروفیسر عبد الغفورکا دہلی کے ایمس اسپتال میں آج انتقال ہوگیا، وہ کافی دنوں سے علیل تھے۔

بہار کے سابق وزیر عبدالغفور کا انتقال
بہار کے سابق وزیر عبدالغفور کا انتقال

By

Published : Jan 28, 2020, 10:53 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:24 AM IST

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے سابق وزیر عبدالغفور کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ وہ ایک نامور سیاستداں اور مشہور سماجی کارکن تھے۔ ان کی موت سے سیاسی اور معاشرتی میدان میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

بہار کے سابق وزیر عبدالغفور کا انتقال

بہار کے سابق وزیر اور آر جے ڈی رکن اسمبلی عبدالغفور نے آج دہلی میں آخری سانس لی۔ آر جے ڈی کے رہنما عبدالغفور کافی دنوں سے علیل تھے۔عبد الغفور سحرسا کی مہشی سے رکن اسمبلی تھے۔

اطلاعات کے مطابق آر جے ڈی رکن اسمبلی لیور کینسر میں مبتلا تھے، دہلی میں ان کا علاج جاری تھا، طبیعت ٹھیک ہونے کے بعد وہ پٹنہ گئے لیکن ان کی طبیعت خراب ہوگئی، انہیں پٹنہ کے پارس ہسپتال میں داخل کرایا گیا جس کے بعد انہیں دہلی کے ایمس ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ خدا سے دعا ہے کہ وہ انہیں جنت میں ایک نمایاں مقام عطا کرے اور اہلخانہ کو صبر کی توفیق دیں اسی کے ساتھ ہی وزیر اعلی نے ریاستی اعزاز کے ساتھ عبد الغفور کی آخری رسومات کا اعلان کیا ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 6:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details