اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: سابق رکن اسمبلی بی ایس پی میں شامل

ریاست بہار کے کیمور ضلع کے رامگڑھ اسمبلی سے دو بار رکن اسمبلی رہے امبیکا یادو نے آج بہوجن سماج پارٹی کا دامن تھام لیا۔

سابق رکن اسمبلی بی ایس پی میں شامل
سابق رکن اسمبلی بی ایس پی میں شامل

By

Published : Feb 17, 2020, 11:05 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:36 PM IST

ملک کی دارالحکومت دہلی میں اسمبلی انتخاب کے بعد ریاست بہار کے کیمور ضلع میں بھی سیاست تیز ہوگئی ہے۔ آر جے ڈی کے ریاستی صدر و مقامی رہنما جگدانند کے کافی قریبی مانے جانے والے رامگڑھ اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی امبیکا یادو نے راشٹریہ جنتا دل کو چھوڑ کر مایاوتی کی قیادت والی بہوجن سماج پارٹی کا دامن تھام لیا ہے۔

سابق رکن اسمبلی بی ایس پی میں شامل

بہوجن سماج پارٹی کی کیمور یونٹ کے زیر اہتمام رامگڑھ میں منعقد پروگرام میں سینکڑوں حمایتیوں کے ساتھ انہوں بی ایس پی کی شمولیت اختیار کر لی۔

پروگرام میں بہوجن سما ج پارٹی کے نیشنل کوآرڈینیٹر مگرا گوتم اور معزز مہمان کے طور پر وجے پرتاپ اور جنرل سکریٹری زماں خان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سابق رکن اسمبلی امبیکا سنگھ یادو نے اپنے خطاب میں کہا کہ' کماری مایاوتی جی کی پالیسی ہمیشہ سماج کو آئینہ دکھاتی ہے جس پر اعتماد کرتے ہوئے آج میں بہوجن سماج پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ملک میں پھیلی بد امنی تشدد اور ظلم کو ختم کرنے کے لئے ریاست اور مرکز میں بی ایس پی کی حکومت کی تشکیل ضروری ہے۔'

انہوں نے رامگڑھ اسمبلی حلقہ پر تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ' 15 اور 85 کے وسط میں اس اسمبلی پر اعلی ذات کے لوگوں کا قبضہ رہا۔ جب میں اسمبلی حلقہ پر برسر ہوا تو علاقہ میں ترقی کی تو لوگوں کے پیٹ میں درد ہونے لگا۔'

پروگرام کی صدارت ریاستی صدر بھرت بند اور نظامت بی ایس پی رہنما رام اقبال نے کیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details