اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: جے ڈی یو یوتھ سیل کمیٹی کی تشکیل

بہار کے ضلع گیا میں جنتادل یونائٹیڈ کے شعبہ یوتھ کی کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے ، اس کے تحت ضلع کے دس اسمبلی حلقوں کے انچارج اور بلاک صدور منتخب کیے گئے ہیں ، نئی کمیٹی کے اراکین کو ہر بلاک میں دوہزار پودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے۔

جے ڈی یو یوتھ سیل کمیٹی کی تشکیل
جے ڈی یو یوتھ سیل کمیٹی کی تشکیل

By

Published : Jun 26, 2021, 10:26 PM IST

ضلع گیا یوتھ جے ڈی یو نے تمام اسمبلی حلقوں کے انچارج اور بلاک صدور نامزد کرکے فہرست جاری کی ہے ، ساتھ ہی یوتھ ونگ کے ضلع صدر کمار گورو نے ہر بلاک میں دو دو ہزار پودے لگانے کا عزم کو دہرایاہے
اس سلسلے میں سنیچر کی شام کو شہر کے بسار تالاب محلے میں واقع جے ڈی یو یوتھ ونگ کے دفتر میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں پارٹی کے ضلع صدر گوروسنہا نے کہاکہ ریاستی انچارج ویشن کمار بیکھو اور یوتھ جے ڈی یو کے جنوبی بہار کے صدر شیام پٹیل کی ہدایت کے مطابق بوتھس سطح تک تنظیم کو مضبوط بنانے کی کاروائی جاری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسی کو لےکر ضلع گیا کے تمام اسمبلی حلقوں کے انچارج اور بلاک صدور نامزد کیے گئے ہیں۔تاکہ پارٹی کو بوتھ سطح تک مضبوطی فراہم کی جاسکے اور پارٹی عوام کے لیے بہتر کام کرسکے ۔

انہوں نے فہرست جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گیا کے اسمبلی انچارج کے تحت گیا شہری حلقہ کے لیے راکیش کمار ، بودھ گیا کے لیے راجو یادو ،گروا کندن کمار ، امام گنج پنٹو کمار ، ٹکاری گڈو کمار ، بیلا گنج محمد حیدر امام ،اتری آنشو کمار ، بارہ چٹی ابھیشیک کمار سنگھ ، شیرگھاٹی ٹن ٹن کمار ، وزیر گنج یوگراج کمار جبکہ بلاک صدر کے طور پر گروا بلاک کے لیے اجیت کمار سنگھ ، بانکے بازار سے ہریندر کمار سنگھ ، خضرسرائے سے پریم پرکاش سنگھ ، ڈوبھی سے سونو کیشری ، موہن پور بلاک کے لیے جیکی کمار سنگھ ، بارا چٹی سنجیت کمار ،نگر بلاک سے راکیش کمار ، گروارو چندر کمار ، مانپور یووراج کمار ، نیمچک بتھانی رنجیت کمار چودھری ، فتح پور شنکر کمار ، ٹنکپا امیش کمار ، بودھ گیا وکی کمار ،کونچ نریندر کمار یادو ، وزیر گنج اکشے کمار ، اتری ترون کمار ، موہرا ستیش چندرونشی ، شیر گھاٹی اجے کمار عرف دلیپ یادو ،آمس چنچن یادو ، پریا رویندر کمار چودھری عرف جئے چودھری ، ڈومریا ستیندر کمار ، بیلاگنج شنکر کمار ، امام گنج شمس تبریز ، ٹکاری وکی مانجھی کاانتخاب ہوا ہے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گیا ضلع یوتھ جے ڈی یو کے صدر کمار گورو عرف گورو سنہا نے کہا کہ وزیر اعلی بہار مسلسل جل جیون ہریالی مہم کو آگے بڑھانے میں مصروف ہیں ، ہم سب اس مہم کا حصہ بننا ہے ۔ ماحولیات کے تحفظ کے نقطہ نظر سے سبھی کو یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم ایک بلاک میں دو ہزار پودے لگائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سال 2000 میں بہار سے جھارکھنڈ کی علیحدہ ریاست کے قیام کے بعد بہار میں ہریالی صرف 7 فیصد رہ گئی تھی ، لیکن وزیر اعلی کے مضبوط ارادے کے نتیجے میں بہار کی سرسبز فیصد بڑھ کر 15 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ہمیں اس کا براہ راست فائدہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں :کولکاتا: جے ڈی یو کا اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

واضح ہوکہ جے ڈی یو کے سبھی شعبوں میں مرکزی کمیٹی سے لیکر ضلع سطح کی کمیٹی میں پھیربدل کیا گیا ہے ۔حالانکہ ضلع گیا یوتھ سیل میں اقلیتی طبقے کی حصے داری دو تک محدود کردی گئی ہے ، بیلاگنج اسمبلی حلقہ کے یوتھ انچارج محمد حید امام بنے ہیں جبکہ امام گنج بلاک کے صدر کے طور پر شمش تبریز کانام منتخب ہوا ہے ، حالانکہ اس تعلق سے پوچھے جانے پر ضلع صدر گوروسنہا نے کہاکہ انکے شعبے میں اقلیتی نوجوانوں کی اچھی خاصی تعداد ہے ، جو محنتی اور پارٹی کے لیے وقف ہیں انکو پہلی ترجیح دی گئی ہے اور یہ کمیٹی سبھی کے مشورے کے بعد بنی ہے ، اقلیتی طبقے کی حصے داری جے ڈی یو کے کسی شعبے میں کم نہیں ہے ، وزیراعلی نتیش کمار سبھی کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details