گیا ضلع فاریسٹ افسر ابھشیک سنگھ، رینجر ستیندر سنگھ اور سرکل افسر اروندچودھری کی قیادت میں جمعہ کو آٹھ غیرقانونی طریقے سے چلنے والی مشینوں کو ضبط کیا گیا ہے، اور جے سی بی چلاکر جگہ کو تباہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سرکل افسراروند چودھری نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ کواطلاع موصول ہوئی تھی کہ ڈومریا میں غیرقانونی ڈھنگ سے درجنوں آرامشینیں چل رہی ہیں۔ جس کے بعد ڈی ایم ابھشیک کمار کی ہدایت پر کولسوتا سے چار، بلیا سے تین اور سوجی گاؤں سے ایک آرا مشین کو ضبط کیاگیا ہے۔