سرفراز عالم کا کہنا ہے کہ بھارت کو بلا تفریق ومذہب جن بزرگوں نے اپنے خون و جگر سے سینچا تھا اب یہ ملک ان بزرگوں کے فکر کا نہ رہا، اس ملک کی خوبصورتی یہاں کی انفرادیت مذاہب کے رہنے والوں کے ساتھ اتحاد کا تھا جو اب محض زبانی ہو گئی ہے۔
آئے دن ایسے ایسے واقعات پیش آ رہے ہیں جنہیں دیکھ کر اتنا ضرور کہا جا سکتا ہے کہ اب یہ ملک ہمارے بزرگوں کے دیکھے گئے خواب کا نہیں رہا جہاں انھوں نے امن و شانتی اور آپسی پیار و محبت کا بیج بویا تھا۔
انہوں نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں آج اتنی مضبوط ہو چکی ہے کہ جب تک پارٹیوں کے اعلیٰ سربراہ اپنی انا اور مفاد کو چھوڑ کر بھارت کی سالمیت کے لیے ایک ساتھ سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گے تب تک ان کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔