اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ میں سیلاب، عوام پریشان حال

ہربرس کی طرح اس بار بھی موسلار دھار بارش اور کوسی ندی سے چھوڑے جارہے پانی سے ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے بیشتر گاؤں، قصبے اور شہر زیر آب ہوگئے ہیں، حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے راحتی کام نہیں کیے جانے سے مقامی لوگ سخت ناراض ہیں۔

By

Published : Jul 14, 2019, 6:03 PM IST

ارریہ میں سیلاب، عوام پریشان حال

ارریہ فی الوقت سیلاب میں تبدیل ہوگیا ہے،عوام کو آمد ورفت کرنا انتہائی دشوار ہوگیا ہے۔ گاؤں کے گھروں میں کئی فٹ تک پانی داخل ہوگیاہے ، یہی وجہ ہے کہ گذشتہ تین دنوں کی بارش سے عوامی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

ارریہ میں سیلاب، عوام پریشان حال

ندیوں میں زبردست طغیانی ہے، دیہی علاقوں کے ساتھ سیلاب کا پانی شہر میں داخل ہو گیا ہے۔ کوسی بیرج سے مسلسل چھوڑے جا رہے پانی نے شہر کو چاروں طرف سے محاصرہ کر رکھا ہے ۔

ارریہ شہر کا قلب کہا جانے والا زیرو مائل کے قریب کے سڑکوں پر دو سے تین فٹ اوپر پانی بہہ رہا ہے۔ علاوہ ازیں شہر کے کھریا بستی، سیسونا، گھوڑی چوک، شریف نگر وغیرہ کے گھروں میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے جس کے سبب لوگ اونچے مقام کی طرف کوچ کرنے پر مجبور ہیں۔

ان سب کے باوجود ای ٹی وی بھارت کو مقامی لوگوں نے بتایا کہ ابھی تک مرکزی یا ریاستی حکومت کی جانب سے انہیں کسی بھی قسم کی راحت رسانی کا کام شروع نہیں کیا گیا ہے۔

سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی نہیں پہنچی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details