کٹیہار کی مہا نندا ندی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لیے پانی پرانے علاقوں کو چھوڑ کر نئے علاقوں میں داخل ہو رہا ہے۔
یہ نظارہ عمد آباد بلاک کے نیما گاؤں کا ہے جہاں مہانندا ندی اپنا کہر برسا رہی ہے۔وہیں سیلاب کا پانی کسانوں کے کھیتوں کو تباہ کر رہی ہیں۔
جانوروں سے بچنے کا انوکھا طریقہ - طریقہ
ریاست بہار کے ضلع کٹیہار کے سیلاب زدہ علاقوں میں مقامی لوگوں نے انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے زہریلے جانوروں کے شکار ہونے سے بچنے کے لیے میڈھک اور سانپ کو مارکر بانس پر لٹکادیا ہے۔
سیلاب زدہ علاقوں میں جانوروں سے بچنے کا انوکھا طریقہ
سیلاب زدہ علاقوں میں جنگلی جانور زہریلے سانپ، بچھو، مینڈھک لوگوں کو ڈنک مار کر اپنا شکار بناتے ہیں۔
اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے ان جانوروں کو لیکر 'پری کوشن' کی نشان دیتے ہوئے اور ایک انوکھا طریقہ اپنا کر راستے کے شروعات میں زہریلے سانپ، بچچھ اور مینڈکوں کو مار کر بانس میں لگا کر لٹکا دیا گیا ہے تاکہ کوئی شخص اس علاقے میں جائے تو احتیاط برتے گا۔