اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوم جمہوریہ کے موقع پر سجا ترنگے کا بازار

ریاست بہار کے دربھنگہ میں یوم جمہوریہ کے موقع پر مختلف چوک چوراہوں پر ترنگے کا بازار سجا ہوا ہے.

یوم جمہوریہ کے موقع پر سجا ترنگے کا بازار
یوم جمہوریہ کے موقع پر سجا ترنگے کا بازار

By

Published : Jan 26, 2020, 3:25 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 10:42 AM IST

دربھنگہ کے بازاروں کی رونک یوم جمہوریہ کے موقع پر اور بھی بڑھی ہوئی نظر آ رہی ہے، وہیں بازاروں میں 5 روپے سے لے کر 300 روپے کی قیمت کے ترنگے بیچے جا رہے ہیں۔

اس ترنگے کے بازار میں کپڑے کے ترنگے سے لے کر ٹوپی اور اسٹیکر پر بنے ترنگے بھی فروخت کئے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر ترنگا خریدتے ہوئے ایک استاد بی کے جھا نے کہا کہ 'یوم جمہوریہ کے موقع پر پورے ملک کے عوام کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'لوگوں کے اندر جزبہ ہونا چاہیے۔'

ٹھیلے پر گھوم گھوم کر ترنگا بیچنے والے ننھے دکاندار محمد شہباز نے بتایا کہ 'میں پچھلے چار برس سے ترنگا بیچ رہا ہوں۔ 26 جنوری اور 15 اگست کے موقع پر گزشتہ برس جس ترنگا کی قیمت چالیس روپے تھی وہ اس بار یوم جمہوریہ کے موقع پر تیس روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔'

Last Updated : Feb 18, 2020, 10:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details