اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: پانچ سال کے بچے کا بہیمانہ قتل - کیمور میں پانچ سالہ بچے کا قتل

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے چین پور تھانہ میں ایک خاتون نے اپنے پڑوسی کے پانچ سالہ بچے کا گلا کاٹ کر بے رحمی سے قتل کردیا۔ اس سنسنی خیز واقعے کے بعد پورے گاؤں میں ڈر کا ماحول ہے۔

پانچ سال کے بچہ کا گلا ریت کر قتل
پانچ سال کے بچہ کا گلا ریت کر قتل

By

Published : Nov 7, 2020, 11:05 AM IST

کیمور ضلع سے انتہائی افسوس ناک خبر سامنے آرہی ہے۔ چین پور تھانا کے ناٶڈیہ گاٶں میں ایک خاتون نے اپنے پڑوس کے پانچ سال کے بچہ کا گلا ریت کر سفاکانہ طریقے سے قتل کر ڈالا ۔

قتل کی اس واردات کو انجام دینے کے بعد بھاگ رہی خاتون کو لوگوں نے پکڑ لیا اور جم کر اس کی پٹائی کردی، جس سے عورت بری طرح زخمی ہوگئی۔

کیمور میں بچہ کا قتل

اطلاع کے مطابق ناٶڈیہ گاٶں میں رہنے والی سیتا دیوی نام کی ایک خاتون نے گاٶں کے ہی کنتی دیوی کے پانچ سال کے لڑکے کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گٸی اور بچے کے ہاتھ پیر کو چوکی سے باندھ کر تیز اسلحہ سے بچہ کا قتل کر ڈالا۔ اس واردات کی خبر تب ملی جب بچے کے والدین نے اس کی تلاش شروع کی۔ جس کے بعد کسی نے اطلاع دی کہ بچہ کو سیتا دیوی کے ساتھ دیکھا گیا ہے جب تک والدین سیتا دیوی کے گھر پہنچتے تب تک بچے کی موت ہوچکی تھی۔

ابھی تک قتل کی وجہ کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔ پولیس معاملہ کی تحقیقات کرنے میں مصروف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details