اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: شاطر گینگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار - loaded pistols

پولیس اور بدمعاشوں کے مابین ہوئی گولی باری میں گینگ کے ماسٹر مائنڈ سمیت پانچ بدمعاش اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیے گئے ہیں۔

image
image

By

Published : Aug 2, 2020, 9:57 AM IST

بہار کے ضلع دربنھگہ کے نگر تھانہ حلقہ کے شاستری چوک پر جمعہ کی دیر شام دربنھگہ پولیس اور بدمعاشوں کے مابین ہوئے تصادم معاملے میں دربھنگہ پولیس نے گینگ کے ماسٹر مائنڈ سمیت کل پانچ جرائم پیشہ افراد کو دو لوڈیڈ پستول اور ایک لاکھ 26 ہزار 500 روپیے کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

شاطر گینگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

دربھنگہ کے سٹی ایس پی یوگیندر کمار نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی دیر شام اطلاع ملی کہ کسی بڑی واردات کو انجام دینے کے لیے شاستری چوک کے پاس کچھ جرائم پیشہ افراد ہتھیار کے ساتھ اکٹھا ہوئے ہیں، جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھیرا بندی کرتے ہوئے سرینڈر کرنے کے لیے کہا جس پر بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

وہیں پولیس نے بھی اپنی حفاظت کے لیے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے بدمعاشوں کا پیچھا کرتے ہوئے دربھنگہ اسٹیشن کے قریب پلیٹ فارم نمبر دو سے دو بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا جن کے پاس سے دو لوڈیڈ پستول بھی برآمد ہوئی۔

وہیں گرفتار بدمعاشوں سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے اپنا نام اور دوسرے ساتھیوں کا نام بھی بتایا جس کے بعد پولیس رات بھر چھاپے مار کارروائی کرتی رہی اور دو مزید بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا اور ان بد معاشوں کے پاس سے ایک لاکھ 26 ہزار روپے برآمد کیا گیا۔

وہیں انہوں نے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ اس گینگ کے ساتھی فیضان نسیم عرف گولو نے کچھ دن پہلے ان لوگوں کو ہتھیار فراہم کیا تھا اسی کے بدلے فیضان نے ان سے پیسہ لیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details