اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire Broke out in Darbhanga دربھنگہ میں بجلی کے تار سے گاؤں میں لگی آگ، درجنوں گھر خاکستر

دربھنگہ ضلع کے بہادر پور تحصیل کے سمرہ نہال پور میں بجلی کے کھمبے کے تار کی وجہ سے بھیانک آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے گاؤں کے درجنوں گھر جل کر راکھ ہوگئے۔ اس واقعے میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔fire broke out in the village

دربھنگہ اچانک بجلی کے تار سے گاؤں میں لگی آگ درجنوں گھر جل کر ہویے خاک
دربھنگہ اچانک بجلی کے تار سے گاؤں میں لگی آگ درجنوں گھر جل کر ہویے خاک

By

Published : Oct 31, 2022, 11:50 AM IST

دربھنگہ: بہار کے دربھنگہ ضلع کے بہادر پور تحصیل کے سمرہ نہال پور میں بجلی کے تار کی وجہ سے بھیانک آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے گاؤں کے درجنوں گھر جل کر راکھ ہوگئے۔ اس واقعے میں لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ Fire Broke Out In The Village Due To An Electric Wire In Darbhanga Dozens Of House Gutted

ذرائع کے مطابق دربھنگہ ضلع کے بہادر پور تحصیل کے سمرہ نہال پور میں بجلی کے کھمبے میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بھیانک آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے پورا گاؤں آگ کی زد میں آ گیا۔ اس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

دربھنگہ میں بجلی کے تار سے گاؤں میں لگی آگ درجنوں گھر جل کر ہویے راکھ

فائر بریگیڈ کی گاڑیوں سے جائے وقوع پر پہنچنے سے ہی مقامی باشندوں نے آگ پر قابو پانے کے لئے جدو جہد شروع کر دی تھی۔ اس دوران دس سے زائد گھر جل کر راکھ ہو گئے۔ اس واقعے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے لیکن لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Morbi Cable Bridge Collapse موربی سانحہ کے سبب وزیر اعظم کا روڈ شو منسوخ

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی سی پی آئی (ایم ایل) کے لیڈروں کومل کانت یادو، کیلاش پاسوان، گووند یادو اور دیگر گاؤں والوں نے راحت اور بچاؤ میں حصہ لیا۔ سی پی آئی (ایم ایل) رہنما نے کہا کہ لوہار-ساہنی خاندان کا لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔ کئی مشینیں تباہ ہو گئیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو وزیراعظم آواس اسکیم کے تحت گھر دلانے کا مطالبہ کیا۔ Fire Broke Out In The Village Due To An Electric Wire In Darbhanga Dozens Of House Gutted

ABOUT THE AUTHOR

...view details