اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور قومی شاہراہ پر چلتی کار میں لگی آگ - پسولی پٹرول پمپ

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کدرہ پولیس فائر بریگیڈ کے ساتھ پہنچی اور بڑی مشکل کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ کار میں رکھے گئے ضروری دستاویزات جل کر راکھ ہو گئے تاہم کسی قسم کے جان و مال کے نقصان کا کوئی اطلاع نہیں ہے۔

کیمورقومی شاہراہ پر چلتی کار میں لگی آگ
کیمورقومی شاہراہ پر چلتی کار میں لگی آگ

By

Published : Sep 15, 2020, 2:23 PM IST

ریاست بہار کے قومی شاہراہ پر پسولی پٹرول پمپ کے قریب شارٹ سرکٹ سے کار میں آگ لگ جانے سے کار میں سوار تین لوگوں میں ایک شخص معمولی طور پر جھلس گیا۔ وہیں دو لوگ محفوظ ہیں۔ تاہم کار جل کر پوری طرح سے خاک ہو گٸ۔ کار میں رکھے اہم کاغزات بھی جل کر خاک ہو گئے۔ کار پر سوار تینوں لوگ دہلی سے بہار کے اورنگ آباد جا رہے تھے تبھی قومی شاہراہ پر پسولی پٹرول پمپ کے پاس حادثہ کا شکار ہو گئے۔

کیمورقومی شاہراہ پر چلتی کار میں لگی آگ
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کدرہ پولیس فائر بریگیڈ کے ساتھ پہنچی اور بڑی مشکل کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ کار میں رکھے گئے ضروری دستاویزات جل کر راکھ ہو گئے تاہم کسی قسم کے جان و مال کے نقصان کا کوئی اطلاع نہیں ہے۔
کیمورقومی شاہراہ پر چلتی کار میں لگی آگ

کہا جاتا ہے کہ لیومینس کمپنی کا عملہ دہلی سے سوار ہو کر بہار کے اورنگ آباد جارہا تھا، تبھی یہ حادثہ قومی شاہراہ پر کدرا پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا۔
دہلی کے بزنس مین وکاس چوہان کا کہنا ہے کہ 'ہم لوگ لیومینس کمپنی کی بیٹریاں تقسیم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے ہم دہلی سے تین لوگ اپنی گاڑی میں اورنگ آباد کے لئے روانہ ہوئے۔ پسولی پٹرول پمپ این ایچ 2 کے قریب، جب گاڑی کی لائٹ آن کرنے کے لئے سوئچ آن کیا گیا تبھی ایک تیز آواز آئی اور پھر کار میں دھواں پھیل گیا۔ ہم تینوں کار سے باہر نکل گئے۔ لیکن کار میں ضروری کاغذات اور رقم نکالتے وقت، ایک شخص معمولی جھلس گیا جبکہ دیگر دو افراد محفوظ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details