اردو

urdu

ETV Bharat / state

FIR register Against Patna SSP : پٹنہ کے ایس ایس پی پر دہلی میں مقدمہ درج - بہار نیوز

پی ایف آئی کا آر ایس ایس سے موازنہ کرنے پر پٹنہ کے ایس ایس پی مانوجیت سنگھ ڈھلن پر دہلی میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ FIR on Patna SSP Manavjit Singh Dhillon

پٹنہ کے ایس ایس پی پر دہلی میں مقدمہ درج
پٹنہ کے ایس ایس پی پر دہلی میں مقدمہ درج

By

Published : Jul 19, 2022, 10:44 PM IST

پٹنہ :آر ایس ایس کا پی ایف آئی سے موازنہ کرنے پر پٹنہ کے ایس ایس پی مانوجیت سنگھ ڈھلن کے خلاف ایک تحریری شکایت درج کی گئی ہے ۔ اشونی گپتا نے اپنی تحریری شکایت میں حوض خاص پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کے تحت ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ایس ایس پی کے خلاف U/S 153A 153B 295A 499 اور 500 کے تحت شکایات درج ہیں۔

پھلواری شریف میں شدت پسندانہ ماڈیول کی وضاحت کرتے ہوئے پٹنہ کے ایس ایس پی مانوجیت سنگھ ڈھلن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جس طرح سے آر ایس ایس لاٹھیوں کے استعمال کی فزیکل ٹریننگ دیتی ہے، بالکل اسی طرح پی ایف آئی کے کارکنان بھی اپنا کام انجام دے رہے تھے۔

پٹنہ کے ایس ایس پی مانوجیت سنگھ ڈھلن نے پھلواری سے گرفتار ہوئے لوگوں کا موازنہ آر ایس ایس سے کیا تھا۔ ایس ایس پی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، یہ معلوم ہوا ہے کہ ان کی تنظیم بنیادی طور پر مساجد اور مدارس میں نوجوانوں کو موبالائز کرتی تھی، وہ مسلسل فرقہ پرستی کے لیے کام کر رہے تھے، ان کا کام آر ایس ایس کی شاخ جیسا ہے، جیسے وہ لوگ لاٹھیوں کی جسمانی تربیت دیتے ہیں، اسی طریقے سے یہ لوگ بھی فزیکل ٹریننگ دیتے تھے، اسی طرح وہ نوجوانوں کا برین واش کرنے کا کام کررہے تھے۔ وہیں بی جے پی نے ایس ایس پی کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں برخواست کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایس ایس پی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اطہر پرویز اور جلال الدین سمیت 3 کی گرفتاری کے بعد پٹنہ کے ایس ایس پی نے کہا تھا کہ ہمیں پہلے سے اطلاع تھی کہ پھلواری شریف کے نیاٹولہ نہر کے قریب ایک گھر میں مبینہ ملک مخالف سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔ پولیس کے مطابق اسی سلسلے میں 6-7 جولائی کو مارشل آرٹ کے نام پر کچھ مقامی لوگوں میں فرقہ وارانہ منافرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اور تلوار، چاقو چلانے کی تربیت بھی دی گئی تھی۔ پولیس کے پاس پورے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ہے۔ بعد ازاں پولیس نے 11 جولائی کی رات چھاپہ مار کر اطہر پرویز اور محمد جلال الدین کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Patna SSP statement : پی ایف آئی میں آر ایس ایس کی طرح ٹریننگ دی جاتی ہے، ایس ایس پی

ABOUT THE AUTHOR

...view details