بہار کے ضلع کیمور میں دو دن قبل آسمانی بجلی کے زد میں آنے ایک خاتون کی موت ہوگئی، اس واقعے کے بعد ریاست کے وزیر اقلیت محمد زماں خان کی پہل پر متاثرہ کے اہل خانہ کو محکمہ آفات کی جانب سے امدادی رقم دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق کیمور کے ادھورا بلاک کے امہرا گاؤں کی رہاٸشی کشمیرا دیوی کی موت گزشتہ روز آسمانی بجلی گرنے سے ہو گئی تھی۔ اس کی اطلاع مقامی لوگوں نے بہار حکومت کے اقلیتی بہبود کے وزیر زماں خان کو دی۔
آسمانی بجلی سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے اہل خانہ کو مالی امداد
کیمور کے مہرا گاؤں میں آسمانی بجلی کے زد میں آنے ایک خاتون کی موت ہوگئی، جس کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ کو محکمہ آفات کی جانب سے امدادی رقم مہئیا کرائی گئی۔
آسمانی بجلی سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے اہل خانہ کو مالی امداد
مزید پڑھیں:
واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیر محمد زماں خان کی پہل پر ادھورا بلاک کے سرکل آفیسر اور وزیر کے نماٸندہ دیوان حسنین خان، منا گری، تبارک انصاری۔ انصار الحق امہرا گاؤں پہنچے اور متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے چار لاکھ کا چیک سونپا، جس کے بعد متاثرہ کے کنبہ نے وزیر کا شکریہ ادا کیا۔