اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار انتخابات: مجلس کے کارکنوں پر حملہ

بہار میں دوسرے مرحلہ کی انتخابی مہم کے آخری دن مجلس اتحاد المسلمین اور عظیم اتحاد کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں 35 افراد زخمی ہوگئے۔

Fighting with AIMIM workers in  Kishanganj
بہار انتخابات 2020: مجلس کے کارکنوں پر حملہ، 35 زخمی

By

Published : Nov 1, 2020, 10:35 PM IST

ضلع کشن گنج کے امور اسمبلی حلقہ میں مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنوں پر حملہ کیا گیا۔ رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے ایک پریس کانفرنس منعقد کرکے کارکنوں پر حملہ کی اطلاع دی اور حملے کےلیے جے ڈی یو اور مہاگٹھ بندھن کے کارکنوں پر الزام عائدکیا۔

بہار انتخابات 2020: مجلس کے کارکنوں پر حملہ، 35 زخمی

کشن گنج ضلع میں اسمبلی حلقہ امور سے مجلس کے ریاستی صدر اخترالایمان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ امتیاز جلیل نے الزام عائد کیا کہ کچھ لوگوں نے ایم آئی ایم کے کارکنوں کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا جس میں 35 لوگ زخمی ہوگئے۔

رکن پارلیمنٹ نے چیف الیکشن کمیشن اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کرکے قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیکر قصورواروں کے خلاف مناسب کاروائی کرنے کا یقین دلایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details