اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار کے 4 پارلیمانی حلقوں میں سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان ووٹنگ آج

بہار کی 40 پارلیمانی سیٹوں میں سے پہلے مرحلہ میں نکسل متاثرہ چار سیٹوں پر آج پرامن ووٹنگ کرانے کیلئے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

By

Published : Apr 11, 2019, 6:41 AM IST

سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان ووٹنگ آج

ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گپتیشور پانڈے کے مطابق پہلے مرحلہ کے لئے اورنگ آباد ، گیا ، نوادہ اور جموئی پارلیمانی سیٹوں کے ساتھ ہی نوادہ اسمبلی ضمنی انتخاب کے لئے آج صبح 7 بجے سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہو گی۔

ووٹنگ والے علاقوں میں تحفظ کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جن علاقوں میں ووٹنگ ہونی ہے ان علاقوں میں چپے ۔ چپے پر نظر رکھی جائے گی ۔

پانڈے نے بتایا کہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کو دیکھتے ہی فوراً کارروائی کی جائے گی ۔ ووٹنگ کے دوران گڑبڑ کرنے والے شرارتی عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

دریں اثناءریاستی الیکشن دفتر ذرائع نے بتایا نکسل متاثرہ علاقوں میں ووٹنگ کے دوران فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ نگرانی کی جائے گی ۔

مرکزی سیکوریٹی فورس کے علاو ہ بہار ملٹری پولیس اور ضلع مسلح پولیس فوج کی تعیناتی کی گئی ہے ووٹروں میں اعتماد پیداکرنے کے مقصد سے الیکشن والے علاقوں میں فلیگ مارچ اور رات کو گشتی کی جارہی ہے ۔

احتیاط کے طور پر نکسل متاثرہ نشان زد ووٹنگ مراکز پر شام چار بجے تک ہی ووٹ ڈالے جائیںگے ۔ اس مرحلہ میں قریب 70.38لاکھ ووٹر 7486 بوتھوں پر ووٹ دیںگے ۔

سترہویں لوک سبھا انتخاب (2019) میں جن قدآوروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے ان میں جموئی سے لوک جن شکتی پارٹی کے موجودہ رکن پارلیمان چراغ پاسوان ، راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے ریاستی صدر بھودیو چودھری ، گیا سے ہندوستانی عوام مورچہ کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی اور اورنگ آباد سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے موجودہ رکن پارلیمان سشیل کمار سنگھ شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details