موتیہاری: آپ نے بیک وقت دو یا دو سے زائد بچوں کی پیدائش کی خبر سنی ہو گی لیکن ایسا معاملہ تو شاذ و نادر ہی منظر عام پر آیا ہوگا کہ ایک نوزائیدہ بچہ کے اندر بھی بچہ موجود ہو۔ تاہم حیاتیاتی مسائل کی وجہ سے اس طرح کے کچھ کیسز ماضی میں بھی منظر عام پر آ چکے ہیں۔ دراصل بہار کے موتیہاری میں 40 دن کی نوزائیدہ بچی میں جنین پایا گیا ہے جسے آپریشن سے نکال دیا گیا۔ یہ معاملے میڈیکل سائنس کی دنیا کے لیے ایک انتہائی نادار کیس ہے جہاں ایک ماں کے پیٹ میں پلنے والے بچے کے پیٹ میں بھی جنین پل رہا تھا۔Fetus In Fetus Found in newborn child in Bihar
بہار کے مشرقی چمپارن ضلع میں جنم لینے والی ایک نوزائیدہ بچی کی پیدائش کے 40 دن بعد اس کے طبی معائنے کے بعد سامنے آئی بات نے سب کو حیران کر دیا۔ طبی دنیا میں اسے Fetus in Fetus یعنی بچے کے پیٹ میں بچہ کہا جاتا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق پیدائش کے چند دن بعد ہی بچی کے پیٹ کے نیچے ایک گانٹھ پھولنے لگی۔ گھر والے بچی کو لے کر موتیہاری کے رحمانیہ میڈیکل سینٹر پہنچے جس کے الٹراساؤنڈ اور دیگر جانچ کے بعد بچی کے پیٹ میں جنین پایا گیا۔