اردو

urdu

ETV Bharat / state

Female Constable Dies During the Training: گیا میں ٹریننگ کے دوران خاتون کانسٹیبل کی موت - گیا کی خبر

ریاست بہار کے ضلع گیا میں BM3 کی خاتون کانسٹیبل Female Constable کی ٹریننگ کے دوران موت ہوگئی۔ کانسٹیبل ترپتی پٹنہ پولیس کی جوان تھی اور وہ مونگیر کی رہنے والی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ترپتی کا برین ہیمریج ہوگیا تھا۔

گیا میں ٹریننگ کے دوران خاتون کانسٹیبل کی موت
گیا میں ٹریننگ کے دوران خاتون کانسٹیبل کی موت

By

Published : Feb 1, 2022, 5:04 PM IST

گیا کے بودھ گیا میں BM3 میں ٹریننگ کے دوران ایک خاتون کانسٹیبل ترپتی کماری کی موت ہوگئی ہے۔ وہ گیا میں گزشتہ اگست ماہ سے ٹریننگ میں تھی خاص بات یہ ہے کہ خاتون کانسٹیبل کی موت کی خبر سننے کے بعد کئی کانسٹیبل سکتے میں پڑگئیں جسکی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔

16 کانسٹیبل کو انوگرہ نارائن ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ جہاں علاج کے بعد 16 میں 6 واپس کیمپ چلی گئی ہیں۔ جبکہ بقیہ کا علاج چل رہا ہے جنکی حالت ابھی بہتر ہے۔

بی ایم پی کمانڈنٹ سشیل کمار نے بتایا کہ کانسٹیبل ترپتی کماری کی طبیعت پیر کی شام خراب ہوئی تھی انہیں مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا وہاں سے ابتدائی علاج کے بعد انہیں پٹنہ کے پی ایم سی ایچ کے لیے ریفر کردیا گیا تھا اور آج علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل کھائی میں گرنے سے کانسٹیبل ہلاک

جس کے بعد اس معاملے کی جانکاری جب دوسری خاتون کانسٹیبل کو لگی تو انہیں صدمہ پہنچا اور انکی طبیعت بگڑنے لگی جس کے بعد انہیں بھی انوگرہ نارائن ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترپتی پٹنہ پولیس کی جوان تھی اور وہ مونگیر کی رہنے والی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ترپتی کا برین ہیمریج ہوگیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details